ETV Bharat / bharat

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے راہل گاندھی کو ’غیر ہندو‘ قرار دے دیا

سناتن دھر کیخلاف کام کرنے کا راہل گاندھی پر الزام، سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے ان کے مندروں میں داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے راہل گاندھی کو ’غیر ہندو‘ قرار دے دیا
سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے راہل گاندھی کو ’غیر ہندو‘ قرار دے دیا (ETV Bharat/ File photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2025 at 6:04 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

دہرادون: اتراکھنڈ میں جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو ’غیر ہندو‘ قرار دیتے ہوئے انہیں ہندو مذہب سے نکال دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے راہل پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل پارلیمنٹ میں مانوسمرتی پر اپنے بیان سے سناتن دھرم کے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول سے تین ماہ قبل اپنا موقف واضح کرنے کو کہا گیا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

راہل پر ہندو مذہب کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اویمکتیشورانند سرسوتی نے ہندو پجاریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس لیڈر کی کوئی مذہبی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ انہوں نے ملک بھر کے تمام ہندو مندروں میں راہول کے داخلے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں جاری چاردھام یاترا کا حوالہ دیتے ہوئے، سوامی نے کہا ہے کہ یاترا کے دوران عقیدت مندوں کو بدتمیزی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ ان کے مطابق، اس طرح کے رویے سے دھاموں کی اہمیت کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کے جذبات بھی مجروح ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاترا سیر و تفریح کے لیے نہیں ہے بلکہ روحانی فائدے کے لیے خالص دل کے ساتھ کی جانے والی یاترا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ غیر ہندوؤں کو یاترا کرنے سے منع کیا جانا چاہئے اور صرف سناتن دھرم کے پیروکاروں کو یاترا کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا اور راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں دہلی عدالت کا نوٹس - NATIONAL HERALD CASE

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے اعلان کیا کہ پہلگام حملہ میں مارے گئے لوگوں کےلئے خصوصی پوجا کی جائے گی تاکہ ان کی روحوں کو سکون ملے۔