ETV Bharat / bharat

متھرا میں بیک وقت چھ مکانات منہدم، تین افراد ہلاک، متعدد کے دبے ہونے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن جاری - HOUSES COLLAPSED IN UP

متھرا کے گووند نگر تھانے کے لال دروازہ علاقے میں زمین کی کھدائی کے دوران اچانک چھ مکانات گر گئے۔

متھرا میں بیک وقت چھ مکانات منہدم
متھرا میں بیک وقت چھ مکانات منہدم (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 15, 2025 at 8:44 PM IST

3 Min Read

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے گووند نگر تھانہ حلقے میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جہاں اچانک چھ مکانات منہدم ہوگئے۔ اس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور ملبے سے متعدد افراد کو باہر نکالا۔ اب تک تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن، این ڈی آر ایف اور ایچ ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقعے پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

مکان منہدم ہونے سے زور دار دھماکہ

اتوار کو شہر کے لال دروازہ علاقے میں اچانک چھ مکانات گر گئے۔ مکان گرنے سے گردونواح میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ علاقے کے لوگ موقعے پر پہنچ گئے۔ ملبے میں دبی 60 سالہ توتارام اور دو معصوم بچیوں کو نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال موقعے پر این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جانکاری کے مطابق کچا سڑک لال دروازے کے قریب ایک قدیم مندر بنا ہوا ہے۔ جہاں کھدائی کا کام جاری تھا۔ اتوار کی صبح کھدائی کے دوران اچانک ایک منزلہ مکان گر گیا۔ اس کے بعد کئی مکانات گرنے لگے۔ کیونکہ یہ گھر ٹیلے پر مٹی کی چنائی سے بنائے گئے تھے۔ سی ایم ایس نیرج اگروال نے بتایا کہ گووند نگر علاقے میں مکان گرنے سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ تین افراد اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔ اس میں ایک مرد اور دو لڑکیاں ہیں۔ چار افراد زیر علاج ہیں۔

مقامی رہائشی ہیمنت نے بتایا کہ لال دروازہ کے علاقے میں جو وارڈ نمبر 58 لگتا ہے، وہاں مندر کی ایک پرانی جگہ ہے۔ آج صبح مندر کی کھدائی چل رہی تھی کہ اچانک یہاں بنایا ہوا پرانا گھر گر گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بتایا کہ گووند نگر تھانہ حلقے کی مسانی پولیس چوکی کے نزدیک کچا سڑک لال دروازہ کے نزدیک ایک ٹیلے پر مکان بنایا گیا تھا۔ مکان گرنے کی اطلاع ملی۔ این ڈی آر ایف اور ریسکیو ٹیم موقعے پر پہنچ گئی ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

وہیں، ضلع کلکٹر سی پی سنگھ نے اس پورے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور وزیر اعلیٰ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ زخمیوں کا علاج کیا جائے گا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا جائے گا۔"

مزید پڑھیں: شدید بارش کی وجہ سے زیر تعمیر سہ منزلہ عمارت منہدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.