ETV Bharat / bharat

ششی تھرور نے ایک مرتبہ پھر پی ایم مودی کی تعریف کی، کانگریس حلقوں میں بے چینی - SHASHI THAROOR PRAISES PM MODI

رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی سینئر نامہ نگار انامیکا رتنا کی رپورٹ...

ششی تھرور نے ایک مرتبہ پھر پی ایم مودی کی تعریف کی، کانگریس حلقوں میں بے چینی
ششی تھرور نے ایک مرتبہ پھر پی ایم مودی کی تعریف کی، کانگریس حلقوں میں بے چینی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 24, 2025 at 12:00 AM IST

3 Min Read

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی۔ انگریزی اخبار کے ایک کالم میں تھرور نے پی ایم مودی کو بھارت کے لیے 'بنیادی اثاثہ' قرار دیتے ہوئے ان کی حرکیات شخصیت اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔ اس کے بعد کانگریس پارٹی میں ہلچل مچ گئی جبکہ تھرور کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئیں۔

تھرور نے اس مضمون کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا، جسے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے اپنے سرکاری ہینڈل سے اسے شیئر کیا اور حمایت کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ایک آل پارٹی وفد کی قیادت کی جس نے پانچ ممالک کا دورہ کیا جن میں امریکہ، برازیل اور کولمبیا شامل ہیں۔ اس مشن کا مقصد عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کو واضح کرنا اور آپریشن سندور کے ذریعے دیے گئے سخت ردعمل کو واضح کرنا تھا۔

تاہم تھرور کے اس اقدام اور مودی حکومت کی تعریف نے کانگریس کے اندر تنازعہ کھڑا کر دیا۔ کانگریس کے کچھ لیڈروں جیسے ادت راج نے تھرور پر 'بی جے پی ترجمان' ہونے کا الزام لگایا۔ تھرور نے ان تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ وہ صرف قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں۔

پی ایم او کی طرف سے تھرور کے ٹویٹ کو شیئر کرنا ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ 10 جون کو پی ایم مودی نے تھرور اور آپریشن سندور سے متعلق وفد کے دیگر ارکان سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ تھرور نے اس ملاقات کو 'خوشگوار اور غیر رسمی' قرار دیا۔ دریں اثنا، بی جے پی رہنماؤں نے تھرور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 'قومی مفاد کو پارٹی مفاد سے بالاتر رکھا'۔

تھرور کی جانب سے مودی حکومت کی بار بار تعریف اور کانگریس قیادت کے ساتھ ان کے اختلافات کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تھرور پارٹی میں اپنی پوزیشن سے غیر مطمئن ہیں اور مستقبل میں کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم تھرور نے واضح کیا کہ وہ ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور پارٹی کے اندر اپنے اختلافات کو دور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کیا دیش بھکت بننا اتنا مشکل ہے'، سلمان خورشید کے تبصرے سے کانگریس میں کھلبلی - SALMAN KHURSHID ON NATIONALISM

غور طلب ہے کہ آپریشن سندور کے ذریعے بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو عالمی سطح پر مضبوطی سے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.