ETV Bharat / bharat

شرمشتھا پنولی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، کولکاتا پولیس کی کاروائی پر سیاسی ہنگامہ - SHARMISHTA PANOLI ARRESTED

سوشل میڈیا پر ویڈیو پورسٹ میں مبینہ طور پر پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز تبصرہ کرنے کے بعد کولکاتا پولیس نے شرمشتھا کو گرفتارکرلیا۔

شرمشتھا پنولی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، کولکاتا پولیس کی کاروائی پر سیاسی ہنگامہ
شرمشتھا پنولی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، کولکاتا پولیس کی کاروائی پر سیاسی ہنگامہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 1, 2025 at 8:40 PM IST

3 Min Read

کولکاتا : کولکاتا کی ایک عدالت نے پونے لا یونیورسٹی کی طالبہ شرمشتھا پنولی کو سوشل میڈیا پر آپریشن سندور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ طور پر پیغمبر سے متعلق توہین آمیز تبصرے کرنے پر 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ قبل ازیں پولیس نے شرمشتھا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ شرمشتھا کی گرفتاری کے بعد سیاسی بیان بازی کا سلسلہ چل پڑا۔

کولکتہ کے آنند پور علاقے سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ شرمشتھا پنولی پونے لا یونیورسٹی میں چوتھے سال کی طالبہ ہے۔ لنکڈن پروفائل کے مطابق انسٹاگرام پر ان کے 94,000 فالوورز ہیں۔ شرمشتھا اکثر سیاسی موضوعات پر تبصرہ کرکے سوشل میڈیا پر اثر انداز ہوتی تھیں۔ سوشل میڈیا انفلوئزر شرمشتھا پنولی کی جانب سے 14 مئی کو ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام سے متعلق نامناسب تبصرہ کیا۔

ویڈیو میں ان کے تبصروں کے خلاف مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد شرمشتھا نے پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے معافی مانگی۔ تاہم، پولیس سے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑا۔

کولکتہ پولیس نے شرمشتھا کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ شرمشتھا اور اس کے اہل خانہ کو قانونی نوٹس دیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں جس کےب عد کولکاتا کی عدالت نے شرمشتھا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔ پولیس نے اسے گروگرام سے گرفتار کرکے عدالت پیش میں کیا۔

عدالت نے شرمشتھا کے وکیل کی اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ اسے تحویل میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پولیس نے پہلے ہی تمام ڈیجیٹل ثبوت ضبط کر لیے ہیں۔ دوسری جانب کولکتہ پولیس نے کہا کہ انہوں نے صحیح انداز میں کاروائی کرتے ہوئے اور عدالتی وارنٹ کی بنیاد پر قانونی طور پر شرمشتھا کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمت ہے تو کل ہی الیکشن کرائیں ہم تیار ہیں'، ممتا بنرجی کا پی ایم مودی کو چیلنج، جانئے مزید کیا کہا؟ - MAMATA CHALLENGES PM MODI

دوسری جانب شرمشتھا پنولی کی گرفتاری سے سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی پون کلیان اور بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے گرفتاری کی مذمت کی۔ پون کلیان نے سوال کیا کہ کولکاتا پولیس نے سناتن دھرم کا مذاق اڑانے والے ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والی کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے، سیکولرازم کسی کے لیے ڈھال اور دوسرے کے لیے تلوار نہیں بننا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.