ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ججز شفافیت کے لیے اپنے اثاثوں کا اعلان کریں گے - SC ON JUDGES ASSETS

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کا اعلان رضاکارانہ بنیادوں پر کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف انڈیا
سپریم کورٹ آف انڈیا (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 3, 2025 at 2:12 PM IST

2 Min Read

نئی دہلی: شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اثاثوں کا اعلانِ عام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فل کورٹ میٹنگ میں سپریم کورٹ کے ججز نے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب ججز کے تمام اثاثوں کا ڈیٹا سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اثاثوں کا اعلان رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگا۔

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سنجیو کھنہ سمیت 30 ججوں نے اپنے اثاثوں کے بیانات جمع کرائے ہیں۔ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ "عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ نے عہد کیا ہے کہ ججوں کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اور اس کے علاوہ وہ جب بھی کسی اہم عہدے پر بیٹھیں تو انہیں چیف جسٹس کے سامنے اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے۔ اس میں چیف جسٹس آف انڈیا کی طرف سے کیا گیا اعلان بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اثاثوں کی اشاعت رضاکارانہ بنیادوں پر ہو گا"۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ کی فل کورٹ میں ایک قرارداد منظور کی گئی کہ یہ طرز عمل مستقبل کے ججوں پر بھی لاگو ہوگا۔

یہ فیصلہ دہلی ہائی کورٹ کے اس وقت کے جج جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر ایک بڑی رقم برآمد ہونے کے چند ہفتوں بعد آیا ہے، جنہیں بعد میں الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جسٹس ورما کے گھر سے جلی ہوئی نوٹوں کے 4-5 ڈھیر برآمد! ویڈیو اور فوٹوز کے ساتھ جانچ رپورٹ جاری

دہلی ہائی کورٹ کے جج کے بنگلے میں لگی آگ، آگ بجھانے والے عملہ کو ملا نوٹوں کے بنڈلوں کا ذخیرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.