ETV Bharat / bharat

آپریشن سندور میں سی ڈی ایس کے طیارے کے نقصان کے اعتراف پر کانگریس کا مودی حکومت پر چوطرفہ حملہ، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ - CONGRESS ON CDS

سی ڈی ایس نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور میں ایک طیارے کا نقصان ہوا ہے۔

کانگریس کا مودی حکومت پر چوطرفہ حملہ
کانگریس کا مودی حکومت پر چوطرفہ حملہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2025 at 8:35 PM IST

5 Min Read

نئی دہلی: آپریشن سندور کے دوران ایک لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا تھا۔۔۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان (سی ڈی ایس ) نے طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ سی ڈی ایس کے اس اعتراف کے ساتھ ہی اب کانگریس مودی حکومت پر چوطرفہ حملے کر رہی ہے۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اب مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انھوں نے مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوے سوالات کیے ہیں۔ انھوں نے لکھا، سنگاپور میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے ایک انٹرویو میں دیئے گئے ریمارکس کے تناظر میں کچھ انتہائی اہم سوالات ہیں جو پوچھے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ صرف اس صورت میں پوچھے جا سکتے ہیں جب پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ کھرگے نے لکھا، مودی سرکار نے ملک کو گمراہ کیا ہے۔ جنگ کی دھند اب چھٹ رہی ہے۔ انھوں نے دو سوال کیے ہیں۔

کھرگے نے کہا، سی ڈی ایس کے مطابق ہمارے آئی اے ایف پائلٹ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دشمن سے لڑ رہے تھے۔ ہمارا کچھ نقصان ہوا ہے لیکن ہمارے پائلٹ محفوظ رہے۔ اس کا تدارک کیا، اسے درست کیا، اور پھر اسے دو دن کے بعد دوبارہ نافذ کیا اور اپنے تمام جیٹ طیاروں کو طویل فاصلے تک نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ اڑایا۔

کانگریس صدر نے کہا سی ڈی ایس کی ستایش کرتے ہوے کہا کہ، ہم ان (سی ڈی ایس) کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تاہم، ایک جامع تزویراتی جائزہ وقت کی ضرورت ہے۔

کانگریس پارٹی کرگل ریویو کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد ماہر کمیٹی کے ذریعے ہماری دفاعی تیاریوں کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

کھرگے نے دوسرا معاملہ امریکی صدر کے جنگ بندی کرانے کے دعوے کا اٹھایا۔ انھوں نے پوچھا، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سیز فائر کے بارے میں اپنا دعویٰ دہرایا ہے۔ یہ شملہ معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

مسٹر ٹرمپ کے بار بار کے دعووں اور امریکی وزیر تجارت کی طرف سے ریاستہائے متحدہ کی بین الاقوامی تجارت کی عدالت میں داخل کردہ حلف نامہ کی وضاحت کرنے کے بجائے، پی ایم مودی انتخابی سرگرمیوں میں ہیں، ہماری مسلح افواج کی بہادری کا ذاتی کریڈٹ لے رہے ہیں۔

کیا اب بھارت اور پاکستان ایک بار پھر ہائفنڈ ہیں؟ سیز فائر معاہدے کی شرائط کیا ہیں؟ کھرگے نے کہا، 140 کروڑ محب وطن ہندوستانی یہ جاننے کے مستحق ہیں۔

سی ڈی ایس کے انٹرویو کے فوری بعد کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوے مودی حکومت پر سوالات کی بوچھار کر دی۔

رمیش نے اپنی پوسٹ میں پوچھا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سنگاپور میں جو انکشاف کیا ہے، کیا مودی حکومت اب ایسا ہی کوئی قدم اٹھائے گی؟

کانگریس لیڈر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ، یہ بالکل واضح طور پر لگتا ہے کہ چار دن کی کارروائیوں میں ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ ا نھوں نے مزید کہا کہ، آج، ایک گھنٹہ پہلے، سی ڈی ایس جنرل چوہان نے تصدیق کی ہے کہ چار روزہ آپریشن میں ایک رافیل طیارہ گرایا گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ لڑاکا طیارہ گرا ہوا تھا، کیا حکومت ہند کو اس سے انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ خود سی ڈی ایس نے اس کا ذکر کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں، کانگریس لیڈر نے کہا، "اس سے قبل، ایئر مارشل (اودیش کمار) بھارتی نے ڈی جی ایم او کے ساتھ اپنی بریفنگ میں بالواسطہ طور پر اس کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ 'لڑائی میں نقصانات معمول کے مطابق ہیں؛ آپریشن کا مشن مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، اور تمام پائلٹ گھر آ چکے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ جب راہل گاندھی نے پہلی بار وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پوچھے گئے ایک سوال میں اس کی نشاندہی کی تو یہ بہت ہی عجیب تھا کہ حکمراں پارٹی کے عہدیداروں نے ہر سطح پر ان پر محب وطن نہ ہونے کا الزام لگایا۔

ریڈی نے کہا، ہمیں خوشی ہے کہ (آپریشن سندور کے) مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لڑاکا طیارہ گرایا گیا۔۔۔ حکومت ہند کو اس سے انکار کرنا بند کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.