ETV Bharat / bharat

PSLV راکٹ میں خرابی کے بعد EOS-09 مشن پورا نہ ہوسکا، اسرو چیف نے کہا تجزیہ کے بعد واپس آئیں گے - EOS 09 MISSION

اسرو چیف نارائنن نے کہاکہ EOS-09 مشن کو اس کے تیسرے مرحلے میں کچھ تکنیکی خرابی کا سامنا کرنے کے بعد مکمل نہیں کیا جاسکا۔

PSLV راکٹ میں خرابی کے بعد EOS-09 مشن پورا نہ ہوسکا، اسرو چیف نے کہا تجزیہ کے بعد واپس آئیں گے
PSLV راکٹ میں خرابی کے بعد EOS-09 مشن پورا نہ ہوسکا، اسرو چیف نے کہا تجزیہ کے بعد واپس آئیں گے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2025 at 7:39 AM IST

2 Min Read

سری ہری کوٹا: زمین کا مشاہدہ کرنے والے سیٹلائٹ EOS-09 (ای او ایس 09) کو لے جانے والے پی ایس ایل وی راکٹ میں تیسرے مرحلے کے دوران تکنیکی خرابی کے بعد مشن کو ٹال دیا گیا۔ اسرو نے اتوار کی صبح پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C61) پر سوار اپنا 101 واں سیٹلائٹ EOS-09 لانچ کیا، لیکن یہ چند منٹ بعد ناکام ہوگیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سربراہ وی نارائنن نے اس سلسلہ میں بتایا کہ 'EOS-09 مشن پورا نہیں ہو سکا۔' اسرو کا قابل اعتماد پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV) 4 مرحلوں والا راکٹ ہے جبکہ پہلے دو مراحل حسب معمول تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سری ہری کوٹا مرکز سے یہ اسرو کا 101 واں مشن تھا۔ EOS-09 مشن کےلئے وی ایس ایل وی راکٹ کا استعمال کیا گیا تاہم PSLV ایک چار مرحلوں والی لانچ وہیکل ہے جس کی دوسرے مرحلے تک کارکردگی معمول کے مطابق رہی جبکہ تیسرے مرحلے کی موٹر بالکل ٹھیک چلنے لگی لیکن تیسرے مرحلے کے دوران تکنیکی مسائل کا مشاہدہ کیا گیا، جس کی وجہ سے مشن کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کیا جاسکا۔" نارائنن نے مزید کہا کہ "اس کا تجزیہ کرنے کے بعد دوبارہ مشن کو انجام دیا جائے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: اسرو کا این جی ایل وی منصوبہ بھارتی خلائی مشن میں انقلاب لائے گا: وی نارائنن - INSIDE ISRO NGLV PLANS

خلائی ایجنسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "آج 101 ویں لانچ کی کوشش کی گئی، PSLV-C61 کی کارکردگی دوسرے مرحلے تک نارمل تھی۔ تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے، مشن کو پورا نہیں کیا جا سکا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.