نئی دہلی: بدنام زمانہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے مرکزی ملزم مفرور ہیروں کے تاجر میہول چوکسی کو بالآخر سی بی آئی نے بیلجیم میں گرفتار کر لیا ہے۔ سی بی آئی اسے اپنی تحویل میں لے کر ہندوستان لانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، مفرور ہیروں کے تاجر میہول چوکسی کو 13,000 کروڑ روپے کے PNB بینک قرض 'فراڈ' کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ہندوستانی تفتیشی ایجنسیوں کی حوالگی کی درخواست کے بعد بیلجیم میں حراست میں لیا گیا۔
Fugitive Mehul Choksi has been arrested in Belgium: ED Sources
— ANI (@ANI) April 14, 2025
More details awaited pic.twitter.com/SN8e0beAMu
ہفتہ کو ہیروں کے تاجر کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ایجنسیاں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی، ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کو خارج کیے جانے کے بعد بیلجیم سے ان کی حوالگی کے لیے کارروائی تیز ہوگئی ہے۔
" great news, govt must bring him back to india": pnb scam whistle-blower hariprasad on mehul choksi arrest in belgium
— ANI Digital (@ani_digital) April 14, 2025
read @ANI Story | https://t.co/XKQ9i3hE0B#MehulChoksi #Hariprasad #PNBscam #Belgium pic.twitter.com/Zv04dOXp0L
چوکسی، اس کے بھتیجے اور مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور ان کے خاندان کے افراد اور ملازمین، بینک کے افسران اور دیگر کے خلاف 2018 میں دونوں ایجنسیوں نے ممبئی میں PNB کی بریڈی ہاؤس برانچ میں مبینہ طور پر قرض کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
#WATCH | Delhi: On the extradition of fugitive Mehul Choksi who has been arrested in Belgium, his Advocate Vijay Aggarwal says, " this is a process of any country, whether it is india or anywhere else... if a country makes a request to another country, then the process is that… pic.twitter.com/1MecCQR3LL
— ANI (@ANI) April 14, 2025
ای ڈی نے الزام لگایا کہ چوکسی، اس کی کمپنی گیتانجلی جیمز اور دیگر نے بینک کے بعض عہدیداروں کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک کے خلاف دھوکہ دہی کا جرم کیا۔ اس کے تحت ایل او یو (لیٹرز آف انڈرٹیکنگ) دھوکہ دہی سے جاری کیے گئے اور طے شدہ طریقۂ کار پر عمل کیے بغیر ایف ایل سی (فارن لیٹرز آف کریڈٹ) میں اضافہ کیا گیا اور غلط طریقے سے بینک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ای ڈی نے اب تک چوکسی کے خلاف تین چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ سی بی آئی نے بھی ان کے خلاف اسی طرح کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔