چینئی: رام نومی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تمل ناڈو کے رامیشورم میں پمبن پل کا افتتاح کرکے اور نئی ٹرین سروس رامیشورم-تمبرم (چینئی) کو جھنڈی دکھاکر ملک کو ایک بڑا تحفہ دیا۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔ یہ ملک کا پہلا عمودی لفٹ سی پل (ورٹیکل لفٹ سی بریج) ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیا پمبن پل سمندر سے اوپر اٹھ سکتا ہے۔
#WATCH | Rameswaram, Tamil Nadu: PM Narendra Modi inaugurates New Pamban Bridge - India’s first vertical lift sea bridge and flags off Rameswaram-Tambaram (Chennai) new train service, on the occasion of #RamNavami2025
— ANI (@ANI) April 6, 2025
(Source: DD) pic.twitter.com/4nbYJ69Jtr
اسے 535 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ 2019 میں پی ایم مودی نے اس پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ نیا ریلوے پل سو سال پرانے مشہور ڈھانچے کی جگہ لے گا جو رامیشورم جزیرے اور سرزمین کے درمیان ایک اہم لنک کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ پل سمندر پر تقریباً 2.08 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریباً 17 میٹر بلند ہے۔
رامیشورم میں پمبن پل کا افتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے روڈ شو بھی کیا اور پھر رام نومی کے موقع پر مشہور رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ مندر پہنچنے پر پجاریوں نے ان کا روایتی استقبال کیا۔ اس دوران تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، مرکزی وزیر ایل مروگن اور بی جے پی تمل ناڈو کے صدر کے انامالائی ان کے ساتھ تھے۔
#WATCH | Ramanathapuram, Tamil Nadu | Visuals of the first train from Tambaram to Rameswaram via the new Pamban Bridge ahead of its flag-off ceremony.
— ANI (@ANI) April 6, 2025
PM Narendra Modi will inaugurate the newly constructed Pamban Railway Bridge today.
(Visuals from Mandapam Railway Station) pic.twitter.com/QRjqbJbfb8
انہوں نے کہاکہ "آج ملک بھر میں بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں۔ شمال میں، جموں و کشمیر میں، دنیا کے سب سے اونچے ریل پلوں میں سے ایک، چناب پل مکمل ہو چکا ہے۔ مغرب میں، ممبئی میں بھارت کا سب سے لمبا سمندری پل، اٹل سیٹو تعمیر کیا گیا ہے۔ مشرق میں، آسام میں آپ کو دنیا کے چند ایک پلوں میں سے ایک لفٹ اور جنوب میں پمبن پل، تعمیر کیا گیا ہے..."۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی زمین کو بھارت کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: انورا کمارا ڈسانائیکے - PM MODI IN SRI LANKA
سری لنکا سے واپسی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی جہاز سے رام سیتو کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "کچھ دیر پہلے سری لنکا سے واپس آتے ہوئے، مجھے رام سیت