دہرادون: یو سی سی یعنی یونیفارم سول کوڈ اتراکھنڈ میں نافذ کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ خود پی ایم مودی نے کئی بار یو سی سی کا ذکر کیا ہے۔ اس بار بھی ہریانہ میں ریلی کے دوران یو سی سی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کو بڑی کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔
پی ایم مودی نے کہاکہ اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کو بڑے شاندار طریقہ سے لاگو کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام میں یکساں سول کوڈ کا ذکر کیا۔ خاص طور پر یو سی سی یعنی اتراکھنڈ میں نافذ یونیفارم سول کوڈ کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 'آئین کی روح یہ ہے کہ سب کے لیے یکساں سول کوڈ ہونا چاہیے، جسے میں سیکولر سول کوڈ کہتا ہوں، لیکن کانگریس نے اسے کبھی نافذ نہیں کیا۔ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سیکولر سول کوڈ یعنی یونیفارم سول کوڈ کو بڑے دھوم دھام سے نافذ کیا گیا۔
واضح رہے کہ یونیفارم سول کوڈ اتراکھنڈ میں 27 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت شادی، لیو ان ریلیشن شپ وغیرہ کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر ہم یو سی سی کے تحت تمام مذاہب، ذاتوں یا فرقوں کے لیے ایک ہی قسم کا انتظام ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام لوگوں کو یکساں اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا، جس میں طلاق، شادی، بچوں کو گود لینا، جائیداد کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پی ایم مودی کے خطاب سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ پی ایم مودی کی جانب سے یو سی سی کا ذکر کرنے کے بعد، مانا جا رہا ہے کہ اب اسے ملک بھر میں لاگو کرنے کےلئے بحث شروع ہوگی۔