اورنگ آباد مہاراشٹر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم، AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی نے پیر کو پاکستان کو شدید نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہا کہ چاہے وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہو، دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس ہو یا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، یہ تمام گروپ ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ پہلگام حملے کے پیچھے یہی وجہ ہے۔ آئی ایس آئی ہو یا آئی ایس آئی ایس یا ڈیپ اسٹیٹ، پاکستان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندو اور مسلمان ہمیشہ ہندوستان میں آپس میں لڑتے رہیں۔
पाकिस्तान, ISIS और LeT चाहता है कि भारत में हिंदू-मुसलमानों के बीच और नफ़रत फैले। लेकिन हमें उनकी साज़िशों को नाकाम बनाने के लिए एकजुट रहना होगाpic.twitter.com/HZSDI8PKR9
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 28, 2025
پاکستان پر فوجی حملہ بھی کرسکتے ہیں
اویسی نے کہا، "پہلگام میں غیر مسلموں، ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو مارنے کا ایجنڈا صرف ایک تھا کیونکہ وہ (پاکستان) یہ کہنا چاہتے تھے کہ کوئی بھی غیر مسلم یہاں (کشمیر) نہیں آسکتا ہے۔" اویسی نے یہ بات مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پر سائبر حملہ، فضائی مسدودی یا فوجی حملہ بھی کرسکتے ہیں۔
Lashkar-e-Taiba पाकिस्तान हुकूमत की नाजाइज़ औलाद है, भारत के खिलाफ पाकिस्तान लंबे समय से आतंकियों को ट्रेनिंग दे रहा है#Pahalgam #AsaduddinOwaisi #PahalgamTerroristAttack #AIMIM #PahalgamAttack #owaisi #TerroristAttack pic.twitter.com/7pDhr6dkEy
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 28, 2025
اویسی نے کہا کہ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ پاکستان کو فینانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں لانا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فینانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالے کیونکہ پاکستان غیر قانونی رقم سے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے۔
जब आपकी माँ को गोली मारी तो वह आतंकवाद (Terrorism) है, और हमारी माँ-बेटियों को मारा जाए तो वह आतंकवाद नहीं है क्या?pic.twitter.com/0aUBcSHktf
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 28, 2025
ہندوستان کے اتحاد کو کمزور کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے
اویسی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں پاکستان پر سائبر حملہ بھی کرنا چاہیے۔‘ اویسی نے کہا، ہمارے پاس ایتھیکل ہیکرز ہیں، ہم نیوی اور ایئر فورس کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور ان لوگوں کو جیتنے نہ دیں جو ہندوستان کے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
पाकिस्तान हमसे आधा घंटा नहीं बल्कि आधी सदी पीछे हैं।#Pahalgam #AsaduddinOwaisi #PahalgamTerroristAttack #AIMIM #PahalgamAttack #owaisi #TerroristAttackpic.twitter.com/15jP4fbgMY
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 27, 2025
اویسی نے کہا کہ آپ کو کچھ چیزیں حکومت پر چھوڑنی ہوں گی۔ پہلگام حملہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد وادی میں سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے کم و بیش 40 کے قریب جوان شہید ہوئے تھے۔
" पाकिस्तान को फिर से fatf की ग्रे सूची में डालना ज़रूरी" पहलगाम आतंकी हमला और वक़्फ क़ानून को लेकर मेरी press conferencepic.twitter.com/EzSbCibWAs
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 28, 2025
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنے پر پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ بھارت کے سفارتی اقدامات میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طاقت کو کم کرنا اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفاعی اہلکاروں کو واپس بلانا شامل ہے۔