ETV Bharat / bharat

لندن سے ممبئی کا سفر کرنے والے ورجن اٹلانٹک کے 250 مسافر ترکی ایئرپورٹ پر پھنس گئے - INDIANS STUCK IN TURKEY

ترکی کے ایک ایئرپورٹ پر ورجن اٹلانٹک کے 250 مسافر پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے ممبئی جانے کےلئے لندن سے پرواز بھری تھی۔

لندن سے ممبئی کا سفر کرنے والے ورجن اٹلانٹک کے 250 مسافر ترکی ایئرپورٹ پر پھنس گئے
لندن سے ممبئی کا سفر کرنے والے ورجن اٹلانٹک کے 250 مسافر ترکی ایئرپورٹ پر پھنس گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 4, 2025 at 11:18 AM IST

2 Min Read

ممبئی: ورجن اٹلانٹک کے تقریباً 250 مسافر جن میں زیادہ تر بھارتی شہری ہیں ترکی کے ایک ایئرپورٹ پر زائد از 24 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ لندن سے ممبئی کا سفر کرنے والے ان کے طیارہ کو تکنیکی خرابی کے بعد دیار باقر ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ ورجن اٹلانٹک نے جمعرات کو کہا کہ وہ مسافروں کو ممبئی لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کا انتظام سمیت تمام آپشنز تلاش کررہا ہے۔

ایک بیان میں، ایئر لائن نے کہا کہ 2 اپریل کو لندن کے ہیتھرو سے ممبئی جانے والی VS358 پرواز کو ہنگامہ حالات کے پیش نظر ترکی میں دیار باقر ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پر کام کیا جارہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "مسافرین کی جلد از جلد ممبئی روانگی کےلئے ہم فعال طور پر تمام آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں، بشمول متبادل ہوائی جہاز کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے غور کیا جارہا ہے۔"

ترکی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ایک مسافر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’سبھی مسافر فرش پر بیٹھے ہیں۔ ہمیں مناسب غذا اور کمبل بھی دستیاب نہیں کرائی گئی۔" ایک تازہ ترین بیان میں، ورجن اٹلانٹک نے کہا کہ مسافروں کو ترکی میں راتوں رات ہوٹل میں رہائش اور ریفریشمنٹ فراہم کی جارہی ہے۔ ایک مسافر نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ 300 سے زیادہ ہندوستانی اور برطانوی شہری "خوفناک صورتحال" میں ترکی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ صارف، ہنومان داس نے کہا کہ ان کا خاندان پھنسے ہوئے لوگوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، طیارے میں 76 مسافر سوار تھے - TORONTO PLANE ACCIDENT

انہوں نے کہا کہ "لوگوں کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے، 300 لوگوں کے لیے صرف ایک بیت الخلا ہے جبکہ لوگوں 15 گھنٹے سے زیادہ ایک جگہ پر محدود رکھا گیا ہے۔ ورجن اٹلانٹک کا عملہ کہیں نظر نہیں آیا۔ انہیں لندن سے نکلے 27 گھنٹے ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.