بھونیشور: اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں ماؤنوازوں کے ذریعہ لوٹے گئے دھماکہ خیز مواد کی تلاش میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پیر کو جاری مشترکہ سرچ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے ڈھائی ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد جنگل کے مختلف مقامات سے ضبط کیا گیا ہے۔
ویسٹرن ڈی آئی جی برجیش رائے نے بتایا کہ یہ آپریشن اوڈیشہ جھارکھنڈ سرحدی علاقے میں جاری ہے اور اس میں ایس او جی، ڈی وی ایف، سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ جیگوار جیسے خصوصی دستے شامل ہیں۔ ابتدائی ایف آئی آر کے مطابق ماؤنوازوں نے 27 مئی کو سندر گڑھ ضلع کے کے بالنگ علاقے سے تقریباً 4 ٹن دھماکہ خیز مواد لوٹ لیا تھا۔ ڈی آئی جی رائے نے کہا کہ اب تک 2.5 ٹن دھماکہ خیز مواد ضبط کیا جا چکا ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ کتنا مال باقی ہے۔
رورکیلا کے ایس پی نے بھی تصدیق کی کہ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں مختلف سمتوں سے علاقے کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم بارودی مواد کی برآمدگی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: اڈیشہ میں اہم ماؤنواز لیڈر ہڈما گرفتار، ہتھیار ضبط
اس دوران ایک الگ جانچ بھی جاری ہے جس کا تعلق کاروباری شرون اگروال سے ہے۔ اس کے گودام میں دھماکہ خیز مواد کی دریافت اور دستاویزات کی کمی کی وجہ سے اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) نے اس کے گودام کا معائنہ کیا اور بڑا گاؤں اٹما بھی جاکر موقعے پر صورت حال کا معائنہ کیا۔ اس معاملے میں این آئی اے کی ایک ٹیم بھی جانکاری جمع کر رہی ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں اس سنگین معاملے کو لے کر چوکنا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیشہ : 4 لاکھ روپئے انعامی ماؤنواز کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے
نکسلیوں کے خلاف پولیس کا خوفناک آپریشن، 72 گھنٹوں میں چار ماؤنواز کمانڈر ہلاک