گاندھی نگر (گجرات): مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے 'آپریشن سندور' کے بارے میں کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہماری فوج نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کر کے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایٹمی بم کی دھمکیاں دینے والوں کا خیال تھا کہ ہم ڈر جائیں گے۔ لیکن ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے انہیں ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ پوری دنیا ہماری فوج کے صبر اور پی ایم مودی کی مضبوط قیادت کی تعریف کر رہی ہے۔ میں اپنی مسلح افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔
#WATCH | Gandhinagar, Gujarat | Union Home Minister Amit Shah says, " ...our military gave a befitting reply to terrorists by attacking 100 km inside pakistan. those who planned many international terrorist activities who were hidden in sialkot and other terrorist camps; 'un sab… pic.twitter.com/0pRUXGhsR5
— ANI (@ANI) May 17, 2025
انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ کئی عالمی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور سیالکوٹ اور دیگر دہشت گرد کیمپوں میں چھپے ہوئے تھے،ہمارے بم دھماکوں کی گونج نے ان سب کو واضح پیغام دیا ہے۔ اگر ہندوستانی عوام کے خلاف کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی ہوئی تو دوگنی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔'
امیت شاہ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پی ایم مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ دنیا حیران ہے اور پاکستان خوفزدہ ہے۔ اس بار آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔ ہم نے 9 مقامات کو تباہ کیا جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی تھی اور ان کے ٹھکانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کا دہشت گردوں کے خلاف جواب ایسا تھا کہ اس نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر تک ان کے کیمپوں کو تباہ کر دیا۔
#WATCH | Gandhinagar, Gujarat | Union Home Minister Amit Shah says, " when pakistan dared to attack the entire western border, but under the leadership of pm modi, our air defence system has become so perfect that none of the missiles or drones reached india's land. after killing… pic.twitter.com/9d88aOChKZ
— ANI (@ANI) May 17, 2025
شاہ نے مزید کہا، "پاکستان نے پوری مغربی سرحد پر حملہ کرنے کی جرأت کی، لیکن پی ایم مودی کی قیادت میں ہمارا فضائی دفاعی نظام اتنا بہتر ہو گیا ہے کہ کوئی میزائل یا ڈرون ہندوستانی سرزمین تک نہیں پہنچ سکا۔ 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو مارنے کے بعد بھی پاکستان سوچ میں ہی تھا، اور ہم نے ان کے 15 ائیر بیسز پر حملہ کیا، لیکن ہم نے ان کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، ہم نے ان کی فضائی حملے کی صلاحیت کو تباہ کر دیا"۔
مزید پڑھیں: 'آپریشن سندور میں ہماری فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟' وزیر خارجہ کے بیان پر راہل گاندھی کا سوال
ششی تھرور، سپریا سولے بشمول 7 ایم پیز آپریشن سندور پر سفارتی آؤٹ ریچ وفد کی قیادت کریں گے