ETV Bharat / bharat

تاج محل کے قریب کوئی درخت نہ کاٹا جائے، سپریم کورٹ نے 2015 کے فیصلہ کو برقرار رکھا

عدالت اعظمیٰ نے کہاکہ تاج محل کے 5 کیلومیٹر کے باہری علاقہ میں درختوں کی کٹائی کےلیے ڈی ایف او کی پیشگی اجازت درکار ہوگی۔

تاج محل کے قریب کوئی درخت نہ کاٹا جائے، سپریم کورٹ نے 2015 کے فیصلہ کو برقرار رکھا
تاج محل کے قریب کوئی درخت نہ کاٹا جائے، سپریم کورٹ نے 2015 کے فیصلہ کو برقرار رکھا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2025 at 10:07 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے 2015 کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی منظوری کے بغیر، آگرہ، یوپی میں تاج محل کے 5 کیلومیٹر احاطہ کے اندر درختوں کی کٹائی پر پابندی رہے گی۔

آج سپریم کورٹ کے سامنے تاج ٹریپیزیم زون (ٹی ٹی زیڈ) سے متعلق معاملہ میں سماعت ہوئی جس کا رقہ تقریباً 10,400 مربع کیلومیٹر پر یو پی کے آگرہ، فیروز آباد، متھرا، ہاتھرس، اور ایٹا اضلاع اور راجستھان کے بھرت پور ضلع میں پھیلا ہوا ہے۔

جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے کہا کہ ٹی ٹی زیڈ کا اندرونی علاقہ او تاریخی یادگار کے 5 کیلومیٹر کے فاصلے سے باہر کے علاقوں میں درختوں کی کٹائی کے لیے مرکزی بااختیار کمیٹی (سی ای سی) کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) کی پیشگی اجازت درکار ہوگی اور یہ افسر یوپی ٹری پریزرویشن ایکٹ کی دفعات کا پابند ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ ’جہاں تک تاج محل کے 5 کیلومیٹر کے اندرونی علاقہ کا تعلق ہے، یہاں 8 مئی 2015 کو دی گئی ہدایات کا اطلاق جاری رہے گا۔ اس علاقہ میں درختوں کی کٹائی کی اجازت کے لیے درخواستیں دینی ہوں گی، چاہے درخت 50 سے کم ہی کیوں نہ ہوں۔ عدالت مرکزی بااختیار کمیٹی سے اس سلسلہ میں سفارش طلب کرے گی اور بعد میں درختوں کی کٹائی پر غور کرے گی۔"

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر دو گھنٹوں کےلئے تاج محل میں داخلہ مفت - FREE ENTRY IN TAJ MAHAL

بنچ نے کہا کہ "ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ استثنیٰ صرف اس صورت میں لاگو ہوگا جب درختوں کو گرانے کی سخت ضرورت ہو، اس کے معنیٰ یہ ہے کہ اگر درختوں کی کٹائی کی کارروائی فوری طور پر نہیں کی گئی تو انسانی جانوں کے ضیاع کا امکان ہوسکتا ہے"۔ عدالت نے مزید سی ای سی سے ایک رپورٹ طلب کی جس میں بتایا گیا کہ آیا آگرہ قلعہ اور فتح پور سیکری دو دیگر عالمی ورثے کے ڈھانچے کے تحفظ کے لیے کوئی اضافی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔