نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس معاملہ کو لیکر کانگریس کارکنوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج کانگریس کارکنوں نے نئی دہلی پارٹی ہیڈ کوارٹر پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
#WATCH | Congress workers hold a protest against the central government at the Congress Office in Delhi.
— ANI (@ANI) April 16, 2025
The party is holding a nationwide protest in front of Enforcement Directorate offices at the State Headquarters and in front of Central Government offices at the district… pic.twitter.com/Y9Gvuso6g8
تازہ اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کانگریس کارکنوں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتجاج کر رہے کانگریس لیڈر ادت راج نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جانا چاہتے ہیں کیونکہ عوام سے بڑا کوئی نہیں ہوتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام یہ سمجھیں کہ سونیا اور راہول گاندھی کے خلاف فرضی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے، جو مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر قانونی ہے۔
وہیں کانگریس لیڈر امیت چاوڈا نے کہا کہ یہ سب کچھ ملک کے اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے اور اپوزیشن کو دھمکی دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی جیسے اداروں کو اپوزیشن کو دبانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
#WATCH | Congress workers hold a protest against the central government at their 24, Akbar Road party office in Delhi.
— ANI (@ANI) April 16, 2025
The party is holding a nationwide protest in front of Enforcement Directorate offices at the State Headquarters and in front of Central Government offices at… pic.twitter.com/Yj1aAKDGry
اسی دوران کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس کے سینئر لیڈر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ کے بعد مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ اسے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں بدلے کی سیاست کا تسلسل قرار دیتے ہوئے سدارامیا نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کے لیے ای ڈی کا سیاسی ہتھیار کے طور پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
#WATCH | Delhi: At the Congress protest against Centre and central agencies, party leader Supriya Shrinate says, " our people are agitated, public is agitated, congress workers are agitated. in a 12-year-old false case, you remembered only on the last day to file a chargesheet.… pic.twitter.com/mWdgp4E2jj
— ANI (@ANI) April 16, 2025
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا 'X' پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی انتقامی سیاست کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہماری پارٹی یا کانگریس پارٹی کے دو لیڈروں کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہے۔ یہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں اور ملک کے جمہوریت پسند شہریوں کے لیے ایک انتباہ ہے کہ اختلاف رائے کی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نفرت کی سیاست کا سامنا کرنے والی کانگریس پارٹی بھی حق اور انصاف کی طاقت سے اس کا مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ہیرالڈ کیس: ای ڈی کی چارج شیٹ میں سونیا اور راہل گاندھی کا نام شامل - NATIONAL HERALD CASE
#WATCH | Delhi | On ED's prosecution complaint against Rahul Gandhi, Sonia Gandhi and others in alleged National Herald money laundering case, BJP MP Ravi Shankar Prasad says, " one thing should be kept in mind that rahul gandhi and sonia gandhi are out on bail. they knocked on… pic.twitter.com/FNZCAPdS4w
— ANI (@ANI) April 16, 2025
نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور دیگر کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے کہا کہ ’ایک بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ضمانت پر باہر ہیں۔ انہوں نے کیس ختم کرانے کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن کوئی ریلیف نہیں ملا۔ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو جواب دینا چاہئے کہ کیا قانون کو اپنا کام کرنے دیا جائے یا نہیں؟ نریندر مودی کی حکومت قانون کو اپنا کام کرنے دے گی۔