ETV Bharat / bharat

وقف بورڈ کے پاس اتھاہ زمینیں ہونے کے باوجود کوئی ڈھنگ کا تعلیمی ادارہ کیوں نہیں: عارف محمد خان - ARIF MOHAMMAD KHAN ON WAQF

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان وقف ترمیمی بل کی حمایت میں نظر آئے۔ انہوں نے وقف قانون میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'چند دنوں کے لیے محکمہ وقف میرے کے پاس بھی تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ وہاں جو کچھ ہوتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2024, 12:38 PM IST

عارف محمد خان
عارف محمد خان (ETV Bharat)
عارف محمد خان (ETV Bharat)

رام پور: رام پور کی تاریخی رضا لائبریری کے 250 سال پورے ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رضا لائبریری میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر گورنر عارف محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا لائبریری کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ رضا لائبریری پورے ملک کو رام پور کے شاہی خاندان کا تحفہ ہے۔

وقف ترمیمی بل پر عارف محمد خان کا بیان

وہیں اس موقعے کر میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عارف محمد خان وقف قانون میں بدلاؤ کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے لیے وقف محکمہ ان کے پاس تھا۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ وہاں جو کچھ ہوتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ وقف کے معاملے میں جو نہیں ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ایک بھی وقف ایسا نہیں جس پر کوئی قانونی کیس نہ چل رہا ہو۔

عارف محمد خان
عارف محمد خان (ETV Bharat)

اسی کے ساتھ کیرالہ کے گورنر نے کہا کہ وقف معاملے پر ان کا زیادہ مطالعہ نہیں ہے، نیز یہ کہ اس معاملے میں جو سیاست کا دخل ہوا ہے، اس کے بعد ان کا اس ایشو پر کچھ بولنا مناسب نہیں ہے۔ زیادہ وہ وقف بل پر زیادہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ انہوں نے اس کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی مسلم خواتین کے مکتی داتا کے طور پر یاد کیے جائیں گے

رضا لائبریری کے سوال پر عارف محمد خان نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے ایک منفرد تحفہ ہے۔ یہ یہاں کے شاہی خاندان کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے۔ لائبریری کا مطلب ہے کتابیں اور کتابوں سے بہتر کوئی ساتھی یا مددگار نہیں ہو سکتا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ہم کتابیں پڑھنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:

کشمیر خاص ہے، کسی خصوصی حیثیت کی ضرورت نہیں، گورنر کیرالہ

مودی حکومت نے یوگا کو ایک بار پھر شہرت دلائی ہے، عارف خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.