ETV Bharat / bharat

سدرشن ریڈی نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار نامزد، این ڈی اے کے سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا مقابلہ

بی سدرشن ریڈی سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں۔ اپوزیشن نے انہیں نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔

بی سدرشن ریڈی
بی سدرشن ریڈی (X / @Congress4TS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 19, 2025 at 1:47 PM IST

|

Updated : August 19, 2025 at 2:56 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: انڈیا بلاک نے بھی نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سدرشن ریڈی اپوزیشن کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر جموریہ کے عہدہ کے لیے یہ انتخاب ایک نظریاتی لڑائی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس پر متفق ہیں۔ اسی لیے ہم نے بی سدرشن ریڈی کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

جسٹس بی سدرشن ریڈی کو انڈیا الائنس کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے امیدوار بنائے جانے پر کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال نے کہا کہ "یہ ایک نظریاتی لڑائی ہے، ملک سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کی وجہ نہیں جانتا ہے۔ ایک طرف ہم آئینی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف ملک بڑے نظریاتی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم آئین کو بچانے کی لرائی لڑ رہے ہیں۔"

بی سدرشن ریڈی کون ہیں؟

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی سدرشن ریڈی سنہ 1946 میں تلنگانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ان کا دور 2007-2011 تک رہا۔

این ڈے اے امیدوار کے بارے میں

حکمراں اتحاد این ڈی اے نے سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ رادھا کرشنن اس وقت مہاراشٹر کے گورنر ہیں۔ رادھا کرشنن کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ وہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ نیز وہ تمل ناڈو کی سیاست میں اہم نام تصور کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائب صدر جمہوریہ کا اتنخاب 9 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ گرچہ اپوزیشن نے جسٹس بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ این ڈے اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نائب صدر جمہوریہ بننا تقریباً یقینی ہے کیونکہ این ڈی اے کو قطعی اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نائب صدر کے لیے این ڈی اے کے امیدوار

سابق نائب صدر جگدیپ دھنکر کہاں ہیں؟ نہیں ہو پارہا رابطہ، سبل نے امت شاہ سے جواب مانگا

سابق نائب صدر جگدیپ دھنکر کا دفتر سیل! حقیقت سامنے آگئی

صدر جمہوریہ نے جگدیپ دھنکر کا استعفیٰ منظور کر لیا، پی ایم مودی نے دھنکر کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Last Updated : August 19, 2025 at 2:56 PM IST