احمد آباد: گجرات کے سورت اور احمد آباد میں ایک بڑی کارروائی میں پولیس نے 550 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو جعلی دستاویزات کے ساتھ ہندوستان میں رہنے پر حراست میں لیا ہے۔ یہ کارروائی سرچ آپریشنز گروپ (SOG) سمیت متعدد قانون نافذ کرنے والے یونٹس کی جانب سے ایک مربوط آپریشن میں کی گئی۔ ان ٹیموں میں کرائم برانچ، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو)، کرائم پریونشن برانچ (پی سی بی) اور مقامی پولیس شامل ہیں۔
Surat, Gujarat | The people caught last night are Bangladeshis. We will check their documents. After this, we plan to send them to Bangladesh: Surat JCP Crime Raghavendra Vats. https://t.co/jqgyPEJmzm
— ANI (@ANI) April 26, 2025
حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد بغیر کسی درست دستاویزات کے ہندوستان میں رہ رہے تھے اور انھوں نے رہائش کے لیے جعلی کاغذات کا استعمال کیا تھا۔ تصدیق اور انکوائری کے بعد ملک بدری کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
سورت میں، ایس او جی، ڈی سی بی، اے ایچ ٹی یو، پی سی بی اور مقامی پولیس کے ذریعہ رات بھر کی مشترکہ تلاشی کارروائی کے نتیجے میں 100 سے زیادہ بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ راجدیپ سنگھ نکم، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، سپیشل آپریشنز گروپ نے کہا،"وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور جعلی دستاویزات کے ساتھ سورت میں رہ رہے تھے۔ تحقیقات کے بعد انہیں بنگلہ دیش ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
Over 550 Illegal Bangladeshi immigrants detained in Gujarat operations
— ANI Digital (@ani_digital) April 26, 2025
Read @ANI Story | https://t.co/NuuktkcjCp#IllegalImmigrant #Gujarat pic.twitter.com/6Cwc8g3Ci9
معلومات کے مطابق احمد آباد میں ہفتہ کی صبح تقریباً 3 بجے ایک ساتھ مہم چلائی گئی۔ کرائم برانچ، SOG، اقتصادی جرائم ونگ (EOW)،زون 6 اور ہیڈ کوارٹر کی ٹیموں نے 450 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جن کا شبہ ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ ڈی سی پی کرائم برانچ اجیت راجیان نے تصدیق کی کہ صبح سویرے چھاپوں کے دوران 400 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔
احمد آباد کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر شرد سنگھل نے کہا کہ یہ کارروائی وزیر داخلہ، پولیس کمشنر اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کے احکامات کی تعمیل میں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا، "ایچ ایم، سی پی اور ڈی جی پی نے ہمیں ہدایت دی تھی کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑا جائے۔ کرائم برانچ نے اپریل 2024 سے اب تک دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ 127 غیر قانونی بنگلہ دیشی پکڑے گئے اور 77 کو ملک بدر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:'ہم سب پی ایم مودی کی حمایت کریں گے... پی او کے کو بھارت میں ملا دیں'
سنگھل نے کہا کہ احمد آباد میں حالیہ چھاپے انٹیلی جنس رپورٹس پر مبنی تھے جن میں چندولا علاقے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کا اشارہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا، "ہمیں اطلاع ملی تھی کہ چندولہ کے علاقے میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی مقیم ہیں... پولیس نے آج صبح سرچ آپریشن کیا، ہم نے اب تک 457 افراد کو حراست میں لیا ہے... پوچھ گچھ کے بعد ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔