کانگریس کا 'ووٹ چوری' کا دعویٰ حقیقت میں غلط: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" جاری کی۔ پول باڈی نے کانگریس کے دعوؤں کو بھی غلط قرار دیا۔

Published : August 12, 2025 at 1:05 PM IST
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو یہاں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری" کے دعووں کو "حقیقت میں غلط" قرار دیا۔
سپریم پول باڈی نے اپوزیشن انڈیا بلاک کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی۔
#ECIFactCheck
— Election Commission of India (@ECISVEEP) August 11, 2025
✅ Details in image below
Reference links 👇:
Link_1 https://t.co/w83gs0VlrG
Link_2 https://t.co/K8t2w39T61
Link_3 https://t.co/BMJ6OPViXQ
Link_4 https://t.co/tJ9z9abQeO
Link_5 https://t.co/AVNUZEwSAs
Link_6 https://t.co/RHiztyk9GD
Link_7 https://t.co/tqzG53EJfo https://t.co/1BBlNbMGEM pic.twitter.com/QPBW1XoxRb
الیکشن کمیشن نے بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ ثبوتوں میں آر جے ڈی، کانگریس اور سی پی آئی جیسی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ویڈیو شہادتیں شامل تھیں۔
پول اتھارٹی نے بہار میں انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت سے پہلے، ایس آئی آر کے دوران اور بعد میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی میٹنگوں کی تفصیلات بھی شیئر کیں، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایس آئی آر مشق کے دوران زمینی سطح پر شفافیت کو خاص ترجیج دی گئی۔
#ECIFactCheck
— Election Commission of India (@ECISVEEP) August 11, 2025
✅ Details in image below
Reference links 👇:
Link_1 https://t.co/w83gs0VlrG
Link_2 https://t.co/K8t2w39T61
Link_3 https://t.co/BMJ6OPViXQ
Link_4 https://t.co/tJ9z9abQeO
Link_5 https://t.co/AVNUZEwSAs
Link_6 https://t.co/RHiztyk9GD
Link_7 https://t.co/tqzG53EJfo https://t.co/o5MWrSGKPq pic.twitter.com/FqIvmU1661
الیکشن کمیشن نے کہا کہ "خالص انتخابی فہرستیں جمہوریت کو مضبوط کرتی ہیں۔" ای سی نے انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت کے بعد سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کا لنک بھی شیئر کیا۔

