دہلی : لوک سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں کھڑے ہوئے۔ انہوں نے بل کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے وفاقی ڈھانچے پر حملہ ہے۔ مرکزی حکومت کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور سماج کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے۔
#WATCH | Deputy Leader of Congress in Lok Sabha, Gaurav Gogoi, speaks on the Waqf Amendment Bill
— ANI (@ANI) April 2, 2025
He says, " what message do you (government) want to give? the community that fought for india's independence, the community that sacrificed its life along with mangal pandey in 1857,… pic.twitter.com/3CnvIFQtgQ
گورو گوگوئی نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’جب آپ انگریزوں کو معافی نامہ لکھ رہے تھے تب مسلمانوں نے ملک کی آزادی کےلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ جنگ آزادی میں دو لاکھ علمائے کرام شہید ہوئے۔ ملک کی آزادی کےلئے چلائی گئی تحریکوں میں مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن آپ وقف ترمیمی بل کے ذریعہ اس قوم کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
#WATCH | Deputy Leader of Congress in Lok Sabha, Gaurav Gogoi, speaks on the Waqf Amendment Bill
— ANI (@ANI) April 2, 2025
He says, " today they ( the government) have their eyes on the land of a particular community. tomorrow, their eyes will be on the land of other minorities of the society."
he… pic.twitter.com/orQDUx3uYD
انہوں نے کہا کہ ’آپ اس کمیونٹی کو بدنام کرنا چاہتے ہیں جس نے ہندوستان چھوڑو تحریک میں ہمارا ساتھ دیا، ڈانڈی مارچ کی حمایت کی، لیکن آپ لوگوں نے ہندوستان چھوڑو تحریک کا ساتھ نہیں دیا بلکہ اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے مفادات کی بات کر رہی ہے، لیکن عید کے موقع پر ان کی ڈبل انجن والی حکومتوں نے مسلمانوں کو سڑک پر نماز پڑھنے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ بل کے ذریعہ بی جے پی ملک کو گمراہ کررہی ہے۔
#WATCH | Deputy Leader of Congress in Lok Sabha, Gaurav Gogoi, speaks on the Waqf Amendment Bill
— ANI (@ANI) April 2, 2025
He says, " did the minority affairs ministry make this bill, or did some other department make it? where did this bill come from?... today, the condition of minorities in the country… pic.twitter.com/QJPNnwcpyI
گورو نے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آج ان کی نظریں ایک برادری کی زمین پر ہیں۔ کل ان کی نظریں دوسری اقلیتوں کی زمینوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کی ضرورت ہے لیکن اس سے کمیونیٹی کو فائدہ ہونا چاہئے اور وقف آمدنی میں اضافہ ہونا چاہئے لیکن اس بل سے وقف املاک کو نقصان ہوگا۔
VIDEO | Waqf (Amendment) Bill: Congress MP and Deputy Leader of Opposition Gaurav Gogoi (@GauravGogoiAsm) speaks in Lok Sabha.
— Press Trust of India (@PTI_News) April 2, 2025
" i heard the honourable minister on the day when this bill was introduced and today also. the day this bill was introduced, he said that there were… pic.twitter.com/QYUbwc2oup
انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون بننے سے ملک بھر میں مسائل میں اضافہ ہوگا اور افراتفری پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی بھی مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ وہ ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ریاستی حکومت کی اجازت سے وقف بورڈ کےلئے کچھ اصول بنانے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اب ریاستی حکومت کی طاقت کو کمزور کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش، دیکھیں لائیو نشریات - PARLIAMENT WAQF BILL LIVE
گورو گوگوئی نے جے پی سی کے رویہ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایوان میں بتایا گیا کہ جے پی سی میں تفصیل سے بات کی گئی لیکن ہماری جانب سے پیش کئے گئے کسی بھی مشہورے کو قبول نہیں کیا گیا اور من مانی کی گئی۔