ETV Bharat / bharat

'ہم سب پی ایم مودی کی حمایت کریں گے... پی او کے کو بھارت میں ملا دیں' - PAHALGAM TERROR ATTACK

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ پہلگام حملہ معاملے میں ہم سب مل کر پی ایم مودی کی حمایت کریں گے۔

پہلگام حملے کے خلاف حیدرآباد میں موم بتی کی ریلی
پہلگام حملے کے خلاف حیدرآباد میں موم بتی کی ریلی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 26, 2025 at 7:26 AM IST

4 Min Read

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مرکز کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اندرا گاندھی کی مثال دیتے ہوئے مرکز کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو جنگ میں شکست دے کر پی او کے کو ہندوستان میں شامل کیا جائے۔

جمعرات کی شام پہلگام حملے کے خلاف احتجاج میں حیدرآباد میں پیپلز پلازہ سے اندرا گاندھی کے مجسمہ تک چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس میں ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی، کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید، ریاستی وزراء پونم پربھاکر، سرینواس ریڈی، دامودر راج نرسمہا، ایم ایل سی وجے شانتی اور میئر گڈوالا وجے لکشمی سمیت دیگر لوگوں نے ریلی میں حصہ لیا۔

اس موقعے پر سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ 'ہم سب مل کر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کریں گے۔ 1967 میں جب چین نے ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اندرا گاندھی نے منہ توڑ جواب دیا۔ اس کے بعد 1971 میں پاکستان نے ملک پر حملہ کیا تو اندرا گاندھی نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا... آج ہمیں پاکستان کے خلاف کارروائی کرنی ہے۔ ہمیں منہ توڑ جواب دینا ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانی آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان کو دو حصوں میں بانٹ دو اور پی او کے کو ہندوستان میں ملا دو، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

وہیں اس ریلی میں شرکت کرنے والے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلگام کے بزدلانہ حملے کے خلاف ریونت اور ہزاروں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ کینڈل لائٹ مارچ میں حصہ لیا۔

اس موقعے پر انڈیا سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین نے بھی ریلی میں حصہ لیا اور پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مرکز کو مشورہ دیا کہ حکومت ہند کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائی کرنی چاہیے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

کانگریس نے 140 کروڑ ہندوستانیوں سے پہلگام حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو متحد ہو کر، سیاست اور پارٹی کے نظریات کو ایک طرف رکھ کر قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ہم ان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر وزیر اعظم کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، سب کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے جھنڈے چھوڑ کر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرا گاندھی کو یاد رکھنا چاہیے اور ایک بار پھر پاکستان کو سخت وارننگ دینا چاہیے۔ ہم جنگ میں پاکستان کو ہرا سکتے ہیں اور پی او کے کو بھارت میں ملا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گرد حملے کے بعد بھارت پاک تعلقات میں بڑی دراڑ، جانیے دہلی اسلام آباد تعلقات کی پوری کہانی

پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد علاقہ کا حال: پہلگام میں آج بھی مکمل ہڑتال جاری رہی۔ تمام کاروباری مراکز، دکانیں بند اور ہوٹلیں خالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.