ETV Bharat / bharat

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بلڈوزر کارروائی، مدارس سیل، مساجد کو نوٹس جاری، سینکڑوں مبینہ غیر قانونی مذہبی مقامات مسمار - UP BULLDOZER OPERATION

شراوستی میں ایک مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔ بہرائچ، بلرام پور، مہاراج گنج میں سینکڑوں مدارس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بلڈوزر کارروائی
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بلڈوزر کارروائی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 30, 2025 at 9:02 AM IST

3 Min Read

لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ریاست کے کئی اضلاع میں مبینہ تجاوزات اور مبینہ غیر تسلیم شدہ مدارس کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے۔ اس کے تحت نیپال کی سرحد سے متصل اضلاع میں منگل کو مسلسل چوتھے دن بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ جس کے تحت کئی مبینہ غیر قانونی مذہبی مقامات اور تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ غیر تسلیم شدہ مدارس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک سینکڑوں مبینہ ناجائز تجاوزات ہٹائی جا چکی ہیں۔ ان اضلاع میں بہرائچ، بلرام پور، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج اور شراوستی شامل ہیں۔ یوگی حکومت ان اضلاع میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔

بہرائچ: 117 مبینہ غیر قانونی تعمیرات مسمار، 5 مدارس سیل:

وزیراعلیٰ کی سرکاری میڈیا ٹیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، حکومت کی کارروائی منگل کو بھی بہرائچ میں جاری رہی۔ تحصیل نانپارہ اور میہی پوروا میں اب تک مجموعی طور پر 117 تجاوزات ہٹائی جا چکی ہیں۔ منگل کو موتی پور کے علاقے میں ایک مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ حدیقۃ النعمان کو سیل کر دیا گیا۔ اس سے قبل 28 اپریل کو بھی چار مزید مدارس کے خلاف ایسی ہی کارروائی کی گئی تھی۔

بلرام پور میں بڑی کارروائی، 20 مدارس بند:

اسی سلسلے میں بلرام پور میں ضلع اقلیتی بہبود کے محکمہ کی جانچ میں 20 مدارس غیر معیاری پائے گئے۔ کچھ کے پاس پہچان ریکارڈ نہیں تھا اور کچھ مقررہ نصاب پر بھی عمل نہیں کر رہے تھے۔ یہ سب بند ہو چکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ دو دیگر مدارس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ریکارڈ نہ ملنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سدھارتھ نگر میں 3 مساجد اور 14 مدارس کو نوٹس:

سدھارتھ نگر میں بھی یوگی حکومت کی کارروائی جاری ہے۔ سدھارتھ نگر میں 3 مساجد اور 14 مدارس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 28 اپریل کو نوٹس جاری کرکے قانونی کارروائی کی تیاری شروع کردی ہے۔

مہاراج گنج اور شراوستی میں بھی کارروائی:

اسی طرح مہاراج گنج کے نوتنوا، فاریندا اور نکلاؤ میں کل 29 مبینہ غیر قانونی تجاوزات کو نشان زد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شراوستی میں 33 مدارس کو سیل کر دیا گیا ہے اور ایک مسجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ گاؤں بھرتھراوشن گڑھ میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.