ETV Bharat / bharat

کالج میں حجاب پر پابندی کے ہائی کورٹ فیصلے پر سپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت - Hijab Controversy

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 3:12 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے حکام نے ایک ڈریس کوڈ تجویز کیا ہے جس میں ان کے طلباء کو کیمپس میں حجاب، نقاب، برقع، چوری، ٹوپی وغیرہ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ کالج کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کالج کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف طالبات نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

SC To Hear Plea Against Bombay HC Verdict
SC To Hear Plea Against Bombay HC Verdict (Etv bharat)

نئی دہلی: سپریم کورٹ جمعہ کو بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک عرضی پر سماعت کرے گی۔ ہائی کورٹ نے کیمپس میں حجاب، برقع اور نقاب پر پابندی کے ممبئی کالج کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے آج ایک وکیل کی عرضیوں کو نوٹ کیا کہ ٹرم امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں اور اقلیتی طبقہ کے طلبہ کو ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بنچ نے پوچھا کہ کیا کسی نے اپیل کنندگان کو امتحان میں شامل ہونے سے روکا ہے؟ وکیل نے اصرار کیا کہ عدالت اس معاملے کی سماعت آج دوپہر میں کرے۔ تاہم بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔ وکیل نے یونٹ ٹیسٹ شروع ہونے کی بنیاد پر فوری سماعت کی استدعا کی۔ بنچ نے کہا کہ ’’یہ کل آرہا ہے… پہلے ہی درج ہے۔‘‘

درخواست میں استدلال کیا گیا کہ ڈریس کوڈ من مانی اور امتیازی تھا اور کالج ڈریس کوڈ نافذ کرنے کی کوشش میں اپنے حکم میں غلط تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ضابطہ آرٹیکل 19(1) (a) کے تحت ان کے لباس کے انتخاب کے حق، ان کی رازداری کے حق اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت ان کے مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ممبئی کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے حکام نے ایک ڈریس کوڈ تجویز کیا ہے جس میں ان کے طلباء کو کیمپس میں حجاب، نقاب، برقع، چوری، ٹوپی وغیرہ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ ڈریس کوڈ کو نو طالبات نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کالج کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف طالبات نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے ابھی تک تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اس طرح کی ہدایات کی قانونی حیثیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اکتوبر 2022 میں عدالت عظمیٰ کی دو ججوں کی بنچ نے کرناٹک میں حجاب کے تنازعہ میں مخالف فیصلے سنائے تھے۔ اس وقت کی بی جے پی زیرقیادت ریاستی حکومت نے وہاں کے اسکولوں میں اسکارف اور حجاب پر پابندی عائد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے ایک کالج سے حجاب تنازع شروع ہوا اور تنازع بڑھتے بڑھتے ملک بھر میں پھیل گیا تھا۔ مختلف علاقوں میں باحجاب مسلم طالبات کو کبھی امتحانات سے روکا گیا تو کبھی انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.