ETV Bharat / bharat

پاکستان کے لیے جاسوسی میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا، بیوی نے کہا کمار وکاس بے قصور - ATS ARRESTS FACTORY EMPLOYEE

بیوی رینا کا الزام کورے کاغذ پر زبردستی دستخط، شوہر کے گم شدہ فون کا غلط استعمال کیا گیا۔

پاکستان کے لیے جاسوسی میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا
پاکستان کے لیے جاسوسی میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 20, 2025 at 3:52 PM IST

Updated : March 20, 2025 at 4:23 PM IST

3 Min Read

کانپور: 'میرے شوہر بے قصور ہیں۔ انہیں فریم کیا گیا ہے۔ ان کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ وہ کسی لڑکی سے بات کر سکیں۔ وہ بالکل بے قصور ہیں۔ مجھے ایک کورے کاغذ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا'۔ یہ پاکستان کے لیے جاسوسی کرتے پکڑے گئے کمار وکاس کی اہلیہ رینا کا بیان ہے۔

رینا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کچھ لوگ آئے اور گھر کو دیکھا۔ اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ شوہر کو کہاں لے جا رہے ہیں۔ ان لوگوں نے کہا کہ ان کے شوہر کے فون میں کوئی مشکوک چیز ملی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے۔ گھر پر بھی چیکنگ کی۔ انہوں نے مجھ سے ایک کورے کاغذ پر دستخط کروائے۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میں خالی کاغذ پر دستخط نہیں کرنا چاہتی۔ تب بھی نے مجھ سے دستخط کروائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے صرف کاغذ پر لکھنا ہے کہ ہم آپ کے گھر آئے ہیں۔ میں نے آپ کا گھر دیکھا۔ گھر میں کچھ نہیں ہے۔ ہم آپ کے شوہر کو ساتھ لے جا رہے ہیں اور رات میں لاکر چھوڑ دیں گے ۔ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس وجہ سے لے کر جا رہے ہیں ۔

کمار وکاس کی اہلیہ (Video Source: ETV Bharat)

بیوی رینا نے بتایا کہ منگل کی رات دیر گئے کچھ لوگ کار اور موٹر سائیکل پر گھر آئے۔ وہ میرا پرانا فون مانگ رہے تھے۔ میں نے پرانا فون ٹھیک کروانے کے لیے دیا تھا۔ ہمارا ایک فون 20 مئی کو پونے میں گر گیا تھا۔ شوہر پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ شوہر کی حرکتیں ایک فیصد بھی مشکوک نہیں ہیں۔ دفتر سے فون آتے تھے۔ ملازمین وغیرہ کو شفٹ لگانے کے بارے میں۔ میرے شوہر صرف اس سے بات کرتے تھے۔ میری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ کبھی بیٹا شوہر کا فون لے لیتا ہے اور کبھی بیٹی میرا فون لے لیتی ہے۔ شوہر کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ فیکٹری کی خفیہ معلومات کو لیک کرنے کے معاملے میں یوپی کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ٹیم نے بٹور تھانہ علاقے میں واقع نیو ہائی وے سٹی کے رہنے والے کمار وکاس کو گرفتار کیا تھا۔ کمار وکاس کانپور میں آرڈیننس فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔ وہیں کانپور اور کانپور دیہات میں کمار وکاس کے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ کمار وکاس نادانستہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا۔ کانپور کی آرڈیننس فیکٹری کا کوئی افسر یا ملازم اس معاملے میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔

وکاس کمار سے پہلے فیروز آباد میں آرڈیننس فیکٹری حضرت پور میں کام کرنے والے رویندر کو بھی اے ٹی ایس نے پکڑا تھا۔ اسے پاکستانی ایجنٹ سے بات کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ کمار وکاس بھی اسی ایجنٹ کے رابطے میں تھا جس کے ساتھ رویندر بات کرتا تھا۔ ان دونوں نے پاکستانی خاتون ایجنٹ کو بہت سی اہم معلومات بھیجی تھیں۔

Last Updated : March 20, 2025 at 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.