ETV Bharat / bharat

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے ملزم کی پولیس حراست میں خودکشی - Salman Khan House Firing

سلمان خان کے ہاؤس میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 3:31 PM IST

Updated : May 1, 2024, 4:00 PM IST

Accused In Salman Khan House Firing Committed Suicide In Police Custody
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے ملزم کی پولیس حراست میں خودکشی

ممبئی: سلمان خان ہاؤس فائرنگ کیس کے ایک ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس دتا نالاودے نے بتایا کہ 32 سالہ ملزم انوج تھاپن نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ملزم کو فوری طور پر پولیس کمشنریٹ سے متصل جی ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ملزم وکی گپتا (24)، ساگر پال (21) اور انوج تھاپن (32) کو ایک خصوصی عدالت مکوکا (مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) نے 8 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔ چوتھے ملزم سونو کمار بشنوئی (37) کو طبی بنیادوں پر عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ انوج کمار تھاپن اور سونو کمار بشنوئی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے لیے ساگر پال اور وکی گپتا کو دو پستول فراہم کیے تھے۔ ان دونوں ملزمان نے 14 اپریل کی صبح 5 بجے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

دونوں اسلحہ فراہم کرنے والے سونو کمار بشنو اور انوج تھاپن کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ مکوکا خصوصی عدالت کے جج اے ایم۔ پاٹل نے 14 اپریل کو باندرہ میں سلمان خان کے گھر پر ہوئی فائرنگ کے معاملے میں ملزمان وکی گپتا، ساگر پال اور انوج تھاپن کو پولیس کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان ملزمان کو گجرات کے کَچھ سے گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

Last Updated : May 1, 2024, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.