ETV Bharat / bharat

جونپور میں لڑکی کے ساتھ 9 لوگوں نے گینگ ریپ کیا، ملزمین میں چار نابالغ - JAUNPUR SHAHGANJ GANGRAPE AROPI

پولیس کے مطابق ملزمین کے پاس سے موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں، انہیں جیل اور جوینائل ہوم بھیجا دیا گیا۔

جونپور میں لڑکی کے ساتھ 9 ملزمان نے اجتماعی عصمت دری کی،جن میں 4 نابالغ ہیں
جونپور میں لڑکی کے ساتھ 9 ملزمان نے اجتماعی عصمت دری کی،جن میں 4 نابالغ ہیں (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 22, 2025 at 2:07 PM IST

2 Min Read

جونپور: یوپی کے جونپور کی شاہ گنج پولیس ایک نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کے چار نابالغ ملزمان سمیت 9 لوگوں کو شاہ گنج تھانے لے گئی۔ تمام کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد نابالغ ملزمان کو جوینائل ہوم اور دیگر کو جیل بھیج دیا گیا۔

لڑکی پڑوسی ضلع سلطان پور کی رہائشی تھی۔ 8 اپریل کو وہ اپنے گھر سے کہیں گئی تھی۔ 21 اپریل کو وہ بھٹکتی ہوئی روڈ ویز بس اسٹینڈ، نمائش گراؤنڈ، شاہ گنج کے قریب پہنچی۔ یہاں پانچ نابالغوں نے ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد لڑکی کی تشویشناک حالت کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ شاہ گنج پولیس نے معاملے کی جانچ کے بعد پانچ بالغ اور چار نابالغ ملزمان سمیت کل 9 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ یہاں سے انہیں عدالت لے جایا گیا۔ اس کے بعد سبھی کو جوینائل ہوم اور جیل بھیج دیا گیا۔

ایس پی رورل ڈاکٹر شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ کل رات شاہ گنج تھانہ علاقہ میں روڈ ویز بس اسٹیشن کے نزدیک نمائش میلہ گراؤنڈ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ 5 لڑکوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ بچی کی تشویشناک حالت میں دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: جسم میں نظر آئیں یہ علامات تو خطرے میں ہے آپ کی کڈنی، ماہرین نے کہا بھول کر بھی نہ کریں نظر انداز

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر اس معاملے میں کیس درج کیا اور متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اس معاملے میں 9 ملزمان کو گرفتار گیا تھا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل اور جوینائل ہوم بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.