اردو

urdu

Erdogan Takes Oath رجب طیب اردوگان نے اپنی تیسری صدارت میعاد کے لئے حلف لیا

By

Published : Jun 4, 2023, 9:18 AM IST

رجب طیب اردوگان نے اپنی تیسری صدارت میعاد کے لئے حلف لیا

رجب طیب اردوگان نے ہفتہ کو اپنی تیسری صدارت میعاد کے لئے پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ اس دوران دارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل میں عالمی رہنماوں کی شرکت کے ساتھ ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔Erdogan takes oath of office for 3rd term as president

انقرہ: ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوگان نے پارلیمنٹ میں حلف لیا اور آئندہ پانچ سال کے لیے اپنی تیسری مدت کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اردگان کے پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے بعد دارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل میں عالمی رہنماوں کی شرکت کے ساتھ ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صدر نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان بعد میں ہفتے کے روز کیا۔ اردگان نے 28 مئی کو ہونے والے صدارتی دوڑ میں 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے، ان کے حریف سینٹر لیفٹ ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلیچ دار اوغلو کو شکست دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس راؤنڈ میں اردگان کو 52% ووٹ جبکہ کلچدارلو کو صرف 48% ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

صدر رجب طیب اردوگان 2003 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ سنہ 2017 میں آئینی ریفرنڈم کے بعد 2018 میں وہ ترکی کے پہلے ایگزیکٹو صدر بنے، جس نے ترکی کے پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں تبدیل کر دیا۔ بتادیں کہ ترکیہ کے رن آف صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اردوگان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھ رہی مہنگائی پر روک لگانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔Turkey Election Result اردگان کی صدارتی انتخابات میں لگاتار تیسری مرتبہ جیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details