ETV Bharat / sports

لکھنو کے کوچ جسٹن لینگر نے ڈریسنگ روم میں جب ارشد خان کی تعریف کی - Justin Langer Praise Arshad Khan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:23 PM IST

ُٰIPL 2024 دہلی کے ہاتھوں 19 رنوں سے شکست کے باوجود لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچ جسٹن لینگر نے ڈرسینگ روم میں نوجوان کرکٹر ارشد خان کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد خان نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں بہترین آل راونڈر بننے کی پوری صلاحیت ہے۔

لکھنو کے کوچ جسٹن لینگر نے ڈریسنگ روم میں جب ارشد خان کی تعریف کی
لکھنو کے کوچ جسٹن لینگر نے ڈریسنگ روم میں جب ارشد خان کی تعریف کی (etv bharat)

لکھنؤ: لکھنؤ کے فاسٹ بالر ارشد خان نے دہلی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر وہ اپنی ٹیم کی شکست ٹال نا سکے۔ اس میچ میں انہوں نے 33 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے میچ کی دوسری ہی گیند پر میک فریزر کی وکٹ بھی حاصل کی۔

میچ کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچ جسٹن لینگر نے ارشد خان کی خوب تعریف کی۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ اگر وہ اپنی کارکردگی کو جاری رکھیں تو بہت اچھے آل راؤنڈر بن سکتے ہیں۔ ان میں ایک کامیاب آل راونڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

لینگر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ارشد بہت اچھے کرکٹر ہیں۔ وہ گیند کو تیزی سے سوئنگ کرتے ہیں۔ ایک اچھے فیلڈر ہیں اور اس طرح بلے بازی کرتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ فل ٹائم بلے باز ہے۔ وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ارشد نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ارشد خان مزید دہلی کیپٹلس کی 19 رنوں سے جیت

لینگر کے مطابق اگر وہ چند میچز میں اپنی کارکردگی کو یوں ہی جاری رکھتے ہیں تو وہ بھارتی کرکٹ کے لیے بہترین آل راؤنڈر آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا ان فٹ ہیں۔ کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ارشد خان کو مناسب مواقع ملتے ہیں تو وہ ہندوستانی ٹیم میں ایک آل راونڈر کی کمی کو پوری کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.