ETV Bharat / sports

چنئی اور گجرات کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی جنگ - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 1:10 PM IST

GT vs CSK Match آئی پی ایل 2024 میں آج گزشتہ سیزن کی دو فائنلسٹ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان ایک میچ کھیلا جائے گا۔ گجرات ٹائٹنز کے لیے یہ میچ کرو یا مرو جیسا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے چنئی کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

چنئی اور گجرات کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی جنگ
چنئی اور گجرات کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی جنگ (etv bharat)

احمدآباد: آئی پی ایل 2024 کا 59 واں میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آج شام احمدآباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں اس میچ کو جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائیں گی۔ تاہم یہ میچ گجرات کے لیے کرو یا مرو ہے۔ شکست کی صورت میں ایک ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کی بات کریں تو چنئی کی ٹیم 11 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ چنئی نے اپنے آخری میچ میں پنجاب کنگز کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

اس کے ساتھ ہی 11 میچوں میں سے صرف 4 میچ جیتنے کے بعد شبمن گل کی قیادت والی گجرات کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔ گجرات کو اپنے آخری 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کا پلے آف تک پہنچنے کا راستہ اب بہت مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد نے لکھنؤ کو دس وکٹوں سے شکشت دی - IPL 2024

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ

گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ریکارڈز کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران گجرات ٹائٹنز نے 3 بار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز نے تین بار میچ جیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی آخری 3 میچ میں چنئی کو جیت ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.