ETV Bharat / sports

دہلی کے خلاف لکھنو کا پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 7:36 PM IST

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے انڈین پریمئیر لیگ کے 64 ویں میچ میں لکھنو سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر میزبان دہلی کیپٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کرو یا مرو والا ہے۔

دہلی کے خلاف لکھنو کا پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ
دہلی کے خلاف لکھنو کا پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ (etv bharat)

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 64 واں میچ آج دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں کپتان رشبھ پنت ایک میچ کی پابندی کے بعد دہلی کیپٹلس میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ میچ لکھنؤ اور دہلی کے لیے کرو یا مرو کا ہو گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات اب بھی ہوں گے۔ وہیں ہارنے والی ٹیم کا پلے آف میں سفر تقریباً ختم ہو جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں برقرار رہنے کے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

دہلی کیپٹلس نے اس سیزن میں 13 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 7 میچ ہارے جبکہ اس نے 6 میچ جیتے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے۔ دہلی کیپٹلس کا صرف آخری میچ باقی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی بات کریں تو وہ اب تک 12 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران اس نے 6 میچ جیتے ہیں اور 6 ہارے ہیں۔ اس وقت ٹیم کے کل 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے کے آر کو دھچکا، فل سالٹ اپنے ملک لوٹ گئے - ipl 2024

دہلی اور لکھنؤ کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اسے لکھنؤ سے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں دہلی پر لکھنؤ کو برتری حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.