ETV Bharat / sports

دہلی اور لکھنو کے درمیان آج کرو یا مرو کا مقابلہ - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 11:29 AM IST

Delhi Capitals vs Lucknow Super Giants Match دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔ دہلی کیپٹلس کا یہ آخری میچ ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے بڑے مارجین سے جیتنا ہوگا۔ اگر لکھنو یہ میچ جیت جاتا ہے تو دہلی کا سفر تمام ہوجائے گا۔

دہلی اور لکھنو کے درمیان آج کرو یا مرو کا مقابلہ
دہلی اور لکھنو کے درمیان آج کرو یا مرو کا مقابلہ (etv bharat)

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 64 واں میچ آج دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کپتان رشبھ پنت ایک میچ کی پابندی کے بعد دہلی کیپٹلس میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ میچ لکھنؤ اور دہلی کے لیے کرو یا مرو کا ہو گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات اب بھی ہوں گے۔ وہیں ہارنے والی ٹیم کا پلے آف میں سفر تقریباً ختم ہو جائے گا۔

اس سیزن میں اب تک دہلی اور لکھنؤ کا سفر

دہلی کیپٹلس نے اس سیزن میں 13 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 7 میچ ہارے جبکہ اس نے 6 میچ جیتے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے۔ دہلی کیپٹلس کا صرف آخری میچ باقی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی بات کریں تو وہ اب تک 12 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران اس نے 6 میچ جیتے ہیں اور 6 ہارے ہیں۔ اس وقت ٹیم کے کل 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

دہلی بمقابلہ لکھنو

دہلی اور لکھنؤ کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اسے لکھنؤ سے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں دہلی پر لکھنؤ کو برتری حاصل ہے۔

دہلی کی طاقتیں اور کمزوریاں

گزشتہ میچ میں دہلی ٹیم کی بیٹنگ ان کی کمزوری بن گئی تھی کیونکہ کپتان رشبھ پنت ٹیم میں نہیں تھے۔ اب رشبھ پنت ایک بار پھر ٹیم میں واپس آکر ٹیم کی بلے بازی کو مضبوط کریں گے۔ ٹیم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس ٹیم کی طاقت ان کی بالنگ ہے۔ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو اپنی اسپن گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں جبکہ مکیش کمار، ایشانت شرما اور خلیل احمد اپنی تیز رفتاری سے بلے بازوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

لکھنؤ کی طاقت اور کمزوریاں

لکھنؤ کی طاقت ان کی بیٹنگ ہے۔ ٹیم کے پاس کوئنٹن ڈی کاک، کے ایل راہل، مارکس اسٹونیس اور نکولس پوران کی شکل میں دھماکہ خیز بلے باز موجود ہیں۔ ٹیم کا اسپن بالنگ کا شعبہ بہت کمزور نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتہ اور گجرات کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ - GT vs KKR

روی وشنوئی کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہیں۔ اس لیے فاسٹ بالنگ میں بھی ٹیم کا کوئی بڑا نام نہیں ہے۔ محسن خان اس سیزن میں آؤٹ آف فارم ہیں۔ ٹیم کے لیے صرف یش ٹھاکر ہی گیند کے ساتھ چند وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.