ETV Bharat / sports

کولکاتا کی نمبرون پوزیشن مستحکم کرنے پرنظریں، گجرات ٹائٹنس کا وقار داو پر - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 1:30 PM IST

KKR Vs GT Match احمدآباد میں آئی پی ایل کے 63 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ آج کھیلا جائے گا۔ کولکاتا کی لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن کو مستحکم کرنے پرنظریں مرکوز ہوں گی جبکہ میزبان ٹیم کا وقار داو پر ہوگا۔

کولکاتا کی نمبرون پوزیشن مستحکم کرنے پرنظریں،گجرات ٹائٹنس کا وقار داو پر
کولکاتا کی نمبرون پوزیشن مستحکم کرنے پرنظریں،گجرات ٹائٹنس کا وقار داو پر (etv bharat)

کولکاتا: آئی پی ایل 2024 میں آج 63 واں میچ کولکاتا بمقابلہ گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کے کے آر پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ گجرات کو پلے آف کے لیے اس کی اہلیت کا انحصار دوسری ٹیموں پر ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے اسے اپنے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی

آئی پی ایل کے اس سیزن میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو کولکاتا نے 12 میچوں میں سے 9 میچ جیت کر 18 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اور میگا ٹورنامنٹ کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گجرات نے اب تک 12 میں مقابلوں سے 5 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ وہ یہ میچ جیت کر پلے آف کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنا چاہیں گی۔اس کے لئے یہ میچ کرو یا مرو جیسا ہے۔

جی ٹی بمقابلہ کے کے آر

کولکاتا اور گجرات کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں گجرات نے 2 اور کولکاتا نے ایک میچ جیتا ہے۔ کولکاتا آج کا میچ جیت کر یہ ریکارڈ برابر کرنا چاہے گا۔ اگر کولکاتا یہ میچ جیت جاتا ہے تو ٹاپ 2 میں اس کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔

کولکاتا کی طاقت

کولکاتا کی طاقت اس کی بالنگ اور بیٹنگ دونوں ہے۔ بلے بازی میں سنیل نارائن اپنی شاندار کارکردگی سے کے کے آر کو زبردست شروعات دے رہے ہیں، وہیں آندرے رسل اور فل سالٹ بھی شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ نتیش رانا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں بالنگ میں ورون چکرورتی اور ہرشیت رانا نے اپنی گیندبازی سے سب کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی - KKR in Playoff

گجرات کی طاقت اور کمزوری

دراصل گجرات کے پاس بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ شوبھمن گل اور سائی سدرشن نے گزشتہ میچ میں سنچری اننگز کھیلی تھی۔ ایسی صورتحال میں ٹیم کو ایک بار پھر ان سے بہترین کارکردگی کی امید ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.