ETV Bharat / literature

نامور قلمکار، نیوز براڈکاسٹر رویندر روی کو کشمیری زبان کو فروغ دینے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا - kashmri writer Ravindra Ravi

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 31, 2024, 9:39 PM IST

کشمیر کے مشہور و معروف قلمکار اور نیوز براڈ کاسٹر رویندر اس وقت نیوز سروسز ڈویژن نئی دہلی میں کشمیری نیوز یونٹ میں بحیثیت سربراہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Etv Bharatrenowned-kashmri-writer-ravindra-ravi-honored-for-promoting-kashmiri-language
نامور قلمکار، نیوز براڈکاسٹر رویندر روی کو کشمیری زبان کو فروغ دینے کے تئیں اعزاز سے نوازا گیا

سرینگر: وادی کشمیر کے مشہور و معروف قلمکار اور نیوز براڈ کاسٹر رویندر روی کو کشمیری زبان کو فروغ دینے کے لئے نمایاں رول ادا کرنے پر کشمیر ایجوکیشن کلچر اینڈ سائنس سوسائٹی کی جانب سے سال 2024 ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اطلاعات کے مطابق معروف قلمکار اورنیوز براڈ کاسٹر رویندر روی کو کشمیری زبان کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے کشمیر ایجوکیشن کلچر اینڈ سائنس سوسائٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ رویندر روی کو ریٹائرڈ جسٹس سنجے کرشن کول کی جانب سے نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب کے دوران دیا گیا۔
روی، ایک مشہور نیوز براڈکاسٹر اور اس وقت نیوز سروسز ڈویژن نئی دہلی میں کشمیری نیوز یونٹ میں بحیثیت سربراہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہیں سنسکرت یونٹ کی سربراہی کی ایک اور ذمہ داری سونپی گئی ، اس کے علاوہ وہ کچھ عرصے سے نیپالی یونٹ بھی چلا رہے تھے۔
انہوں نے دو شعری مجموعوں سمیت تین کتابیں تصنیف کیں۔ اس کے علاوہ ان کی بیشتر نظمیں مختلف نامور رسائل و جرائد میں شائع کی گئیں۔زائد از تیس سال کے ایک لمبے عرصے تک رویندر روی نے بطور منصف کام کیا ، انہوں نے مختلف موضوعات پر بے شمار معروف مضامین بھی تحریر کئے ہیں۔

مذکورہ براڈ کاسٹر اور قلمار کو 2014 میں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل نیوز نے 'سروا شریشتھ رچنا پرسکار' سے بھی نوازا تھا۔رویندر روی نے کشمیر یونیورسٹی سے کشمیری میں ماسٹرز کیا ہے، خبروں اور زبان کے ماہرین نے اس کی لغت کے نحو، خبروں کی پڑھائی اور تراجم کو زیادہ ابلاغی، جاندار اور بہترین قرار دیا ہے۔ان کی کئی نظموں کا ہندی اور دیگر زبانوں میں معروف ادبی شخصیات نے ترجمہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہندی، کشمیری اور انگریزی زبانوں پر مہارت رکھنے والی نیرجا مٹو سے خاص ملاقات



رویندر روی نے 2010 میں دہلی حکومت کے زیر اہتمام بھارتیہ کویتا اتسو میں کشمیری زبان کی نمائندگی کی۔پروگرام کے دوران روی نے جو نظمیں پڑھی وہ ہندی اکیڈمی کے باوقار میگزین اندرا پرستھ بھارتی میں شائع ہوئیں۔
جے اینڈ کے ایکاڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئج نے بھی ان کی نظم کا انتخاب اپنے باوقار ’صون ادب‘ کے خصوصی ایڈیشن میں کیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.