ETV Bharat / literature

مرزا غالب کالج پر عائد پابندی ختم، خود داخلہ لینے کے اختیارات حاصل - Mirza Ghalib College Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 2:28 PM IST

گیا شہر میں واقع مرزا غالب کالج اب خود ہی داخلہ لے سکتا ہے۔ کالج پر عائد پابندی ہٹادی گئی ہے۔ مگدھ یونیورسٹی نے اس کے لیے خط جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ اقلیتی اداروں کو خود داخلہ لینے کے اختیارات حاصل ہیں۔ مرزا غالب کالج داخلہ خود لے سکتا ہے۔

Mirza Ghalib College Gaya
Mirza Ghalib College Gaya

گیا: کچھ مدت پہلے مگدھ ہونیورسٹی کے مرزا غالب کالج میں پی جی کے داخلے میں براہ راست داخلہ لینے پر روک لگا دی تھی۔ مگر اب اس لگی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Mirza Ghalib College Gaya
Mirza Ghalib College Gaya

مرزا غالب کالج میں پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ کے لیے طلبہ براہ راست کالج کے ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں اور داخلہ کی پوری کاروائی کالج کی طرف سے ہی انجام دی جائے گی۔ مگدھ یونیورسٹی نے مرزا غالب کالج کے داخلہ کاروائی کو دیگر ڈگری کالجوں کی طرح اپنے ماتحت کرلیا تھا۔ لیکن اب یونیورسیٹی نے مرزا غالب کالج کو خود داخلہ لینے کے عمل پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا ہے، اب کالج خود ہی داخلہ لے سکے گا۔

Mirza Ghalib College Gaya
Mirza Ghalib College Gaya

واضح ہوکہ مرزا غالب کالج وسطی بہار کا واحد اقلیتی ادارہ ہے، اقلیتی کالج کے داخلہ پر پابندی لگانے سے نہ صرف یونیورسٹی بدنام ہو رہی تھی بلکہ کالج انتظامیہ کی کار کردگی پر بھی سوال کھڑے ہورہے تھے۔

یہ لڑائی سابق سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے بھرپور طریقے سے لڑی اور ان کے دلائل کو سننے اور کوششوں کے بعد وائس چانسلر نے پابندی ہٹا دی ہے۔ دراصل اس وقت مرزا غالب کالج کی گورننگ باڈی تحلیل ہو چکی ہے، شبیع شمسی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر ہیں۔ مرزا غالب کالج میں براہ راست داخلے کے لیے یونیورسٹی نے پابندی کو ہٹاتے ہوئے لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.