ETV Bharat / literature

گیا: مرزاغالب کالج کی نئی گورننگ باڈی کا انتخاب عمل میں آیا - Mirza Ghalib College Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 3:48 PM IST

مرزا غالب کالج کی گورننگ باڈی کے سات اراکین کا انتخاب ہوا ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے ایڈہاک کمیٹی کالج کے انتظام و انصرام میں تھی اور اب باضابطہ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ہو چکا ہے۔ گورننگ باڈی کے اراکین کا انتخاب 'کونسل مرزا غالب کالج' کرتی ہے اور کونسل مرزا غالب کالج کے کل ارکان کی تعداد تقریباً 300 ہے۔

MIRZA GHALIB COLLEGE GAYA
گیا: مرزاغالب کالج کی نئی جی بی کا انتخاب عمل میں آیا (Photo: Etv Bharat)

گیا: مرزاغالب کالج کی نئی جی بی کا انتخاب عمل میں آیا (Video: Etv Bharat)

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع مرزا غالب کالج کونسل کے ممبران کا انتخاب چیئرمین کونسل کے مطابق ہوگیا ہے۔ چیئر مین کونسل مرزا غالب کالج اشفاق علی نے کہا کہ گورننگ باڈی کے ممبران کا انتخاب پرامن ماحول میں ہوا ہے جس میں عزیز منيری، شبیع عارفین شمسی، حفیظ الرحمن خان، محمد انعام الحسن، شکیل احمد خان، محمد حسیب الرحمان اور محمد اورنگ زیب شامل ہیں جو ممبران بنائے گئے ہیں۔

چیئرمین اشفاق علی نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا ہے کہ کونسل مرزا غالب کالج کے کتنے اراکین شامل ہوئے تھے اور کون کون اُمیدوار تھے؟ یا پھر باتفاق رائے ہی ان سات ممبران کا انتخاب ہوا ہے۔ چیئر مین اشفاق علی نے کہا کہ سابق کمیٹی کو گذشتہ پانچ مارچ 2024 کو کونسل مرزا غالب کالج نے معطل کردیا تھا اور اس کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل کی تھی، ایڈ ہاک کمیٹی نے اپنے کاموں کو انجام دیا، اب گورننگ باڈی کے ممبران کا پرامن ماحول میں انتخاب ہوچکا ہے۔ اُنہوں نے سبھی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

غور طلب ہے کہ مرزا غالب کالج خود مختار اقلیتی ادارہ ہے۔ اس کمیٹی کے کل 11 ممبران ہوتے ہیں جس میں 7 افراد کو کونسل مرزا غالب کالج منتخب کرتے ہیں جبکہ دو ٹی آر ہوتے ہیں، جنہیں ٹیچر اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔ جبکہ ایک ماہر تعلیم' ایجوکیشنسٹ' ہوتا ہے جسے سبھی اراکین منتخب کرتے ہیں اور اس میں ایک رکن کے طور پر کالج کا پرنسپل ہوتا ہے۔ سات اراکین کا انتخاب ہوچکا ہے جبکہ ابھی ٹی آر اور ایجوکیشنسٹ کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ مرزا غالب کالج کی سابق کمیٹی تین سال کی اپنی مدت کو پورا کرتی ہے، اس سے قبل ہی کمیٹی کو کونسل مرزا غالب کالج کی جانب سے معطل کرنے کا اعلان چیئرمین اشفاق علی نے کر دیا تھا۔ تاہم اب نئی کمیٹی کی تشکیل کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت کونسل مرزا غالب کالج نے گورننگ باڈی کے ساتھ اراکین کا انتخاب کر دیا ہے۔ اب کالج کے تین عہدوں کے لیے جن میں دو ٹی آر اور ایک ایجوکیشنسٹ کے طور پر گورننگ باڈی کے ممبران کا انتخاب ہونا ہے اور اسی کے بعد کمیٹی کے عہدے کا انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.