ETV Bharat / literature

مظفرنگر: جامعہ انوار العلوم میں تعلیمی بیداری نشست کا انعقاد - Jamia Anwar ul Uloom Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 5:21 PM IST

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری ضلع مظفرنگر میں تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت پر ایک نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقعے پر مفتی راشد قاسمی نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

MUZAFFARNAGAR
جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری (Etv Bharat)

مظفرنگر: جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری ضلع مظفرنگر میں تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ادارے کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض ناظم ادارہ مفتی عبدالقادر قاسمی نے انجام دیا۔

اس موقعے پر مفتی راشد قاسمی نے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ تعلیم ہی انسان کو ممتاز بناتی ہے۔ آج امت مسلمہ کو تعلیم کے لیے بیدار کرنا ضروری ہے، تعلیم کے ذریعہ ہی موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

مفتی عفان صادق ہرسولوی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اساتذۂ کرام کا ادب و احترام بے حد ضروری ہے۔ اس لیے کیونکہ ادب ہی انسان کو انسان بناتا ہے اور جو انسان بے ادب ہوتا ہے اس کی سماج اور معاشرے میں عزت کم ہوتی ہے۔

اس موقعے پر جامعہ ہدا کے ناظم مفتی عبدالقادر قاسمی نے جامعہ کا مختصر تعارف اور سرگرمیاں بتائیں، جس پر حاضرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ نشست کا اختتام مولانا فاروق کی دعا پر ہوا۔ اس پروگرام کے شرکاء میں مفتی آصف، مولانا شکیل، مولانا حاتم، قاری محفوظ الرحمن حسینی، قاری مصیب، قاری وقاص، قاری عمیر، قاری عمر وغیرہ موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.