ETV Bharat / international

رفح، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی تیز، متعدد ہلاکتیں - RAFAH ANVASION

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 1:19 PM IST

رفح اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ دونوں میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں کئی فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

رفح، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی تیز، متعدد ہلاکتیں
رفح، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی فوجی کارروائی تیز، متعدد ہلاکتیں (تصویر: اے پی)

رفح: جبالیہ میں کیمپ کے مشرقی اور وسطی حصوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ یہاں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے اس گنجان آباد علاقے میں چھ انخلاء مراکز کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ان کا محاصرہ کر لیا ہے۔

رفح میں، جنگ جاری ہے اور ضلع کے مشرقی حصے میں بہت زیادہ شدت کے ساتھ۔ رفح کے وسطی اور مغربی علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ یہاں رات بھر جاری رہے اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی مارے گئے ہیں۔

رفح میں گزشتہ چھ دنوں کے دوران غیر معمولی فضائی حملوں کی وجہ سے زمین پر ہنگامی کارکنوں کے آپریشن میں دشواری پیش آرہی ہے، باوجود اس کہ زخمی افراد اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق رفح کے ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کمسن لڑکی سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبل ازیں، فلسطینی شہری دفاع نے کہا تھا کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوب مشرقی رفح میں بمباری کے بعد ایک عمارت تک پہنچنے کی کوشش کر رہے امدادی کارکنوں پر فائرنگ کی ہے۔

الجزیرہ عربی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والی ایمبولینسوں پر فائرنگ کر رہی ہے کیونکہ اسرائیلی فضائی حملے پناہ گزینوں کے کیمپ کے اندر پرہجوم رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

رفح کو محفوظ مقام سمجھنے والے فلسطینیوں کے لیے اب یہ شہر جنگ کا میدان بن گیا ہے۔ رفح اسرائیلی فوج کے لیے ایک ہدف بنا ہوا ہے کیونکہ تمام نظریں وہاں حماس کی باقی بٹالین پر لگی ہوئی ہیں تاکہ عسکری طور پر اسے ختم کیا جا سکے، لیکن اس کا نشانہ عام شہری ہی بن رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.