ETV Bharat / international

عراقی مسلح گروہوں کا اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر میزائل حملے کا دعویٰ - Gaza War

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 10:59 PM IST

عراق میں اسلامی مزاحمت نے گذشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس تنازعہ کے آغاز کے بعد سے شام اور عراق میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراقی مسلح گروہوں کا اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر میزائل حملے کا دعویٰ
عراقی مسلح گروہوں کا اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر میزائل حملے کا دعویٰ (ای ٹی وی بھارت)

غزہ: عراق میں اسلامی مزاحمت کے شیعہ جنگجوؤں نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے کروز میزائل کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے شمال میں حائفہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔

مسلح گروپوں نے ٹیلی گرام پر کہا "جیسا کہ ہم غزہ میں قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے اور اپنے لوگوں کی حمایت کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں… عراق میں اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے مقبوضہ علاقوں میں حائفہ کی بندرگاہ کو ارکب کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا،"۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں "دشمنوں کے گڑھ" کو تباہ کرنا جاری رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

حماس کا جنگ بندی کا مطالبہ ناقابل قبول: نیتن یاہو

وہیں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے ختم ہونے کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اتوار کو تصدیق کی کہ ان کی حکومت حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے، جس پر انہوں نے ناقابل قبول مطالبات کرنے کا الزام لگایا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے تازہ ترین دور کے دوران اسرائیلی حکومت نے رعایتیں دینے کے لیے اپنی تیاری کا مظاہرہ کیا، جسے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فراخدلانہ قرار دیا۔

اس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے اصرار کیا کہ ان کی حکومت غزہ میں اپنے فوجی اہداف کو کبھی ترک نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل کے انخلاء کا مطلب اسرائیل کا ہتھیار ڈالنا ہوگا اور یہ "حماس، ایران کے لیے ایک بڑی فتح ہوگی۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.